بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے پاکستان کے ساتھ مستقل بات چیت کا دور ختم ہو چکا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کےمطابق بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے ایک تقریب کےدوران خطاب کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان کے ساتھ مستقل بات چیت کا دور ختم ہو چکا ہے، جہاں تک بات جموں و کشمیر کے مسئلے کی بات ہے وہ آرٹیکل 370 نےختم کر دیا ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ اب سوال یہ ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ کس قسم کے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں؟ہم ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے نہیں رہیں گے، معاملات چاہے مثبت سمت میں جائیں یا منفی ہم ردِ عمل دیں گے ۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں