• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سمندری طوفان :خطرے کے پیش نظر چین نے سیٹیلائٹ کا رخ پاکستان کی ساحلی پٹی پر کردیا

سمندری طوفان :خطرے کے پیش نظر چین نے سیٹیلائٹ کا رخ پاکستان کی ساحلی پٹی پر کردیا

بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر چائنیز میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن نے سیٹیلائٹ کارخ پاکستان کی ساحلی پٹی پرکردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سیٹیلائٹ کا رخ محکمہ موسمیات پاکستان کی درخواست پرتبدیل کیاگیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایاکہ ہر ایک منٹ بعد سائیکلون کی سیٹیلائٹ ویڈیوز شیئرکی جارہی ہے اور سیٹیلائٹ سے سمندری طوفان کے ممکنہ اثرات کی فوری پیشگوئی ممکن ہے۔

خیال رہے کہ 48 سال بعد اگست کے مہینے میں بحیرہ عرب میں سمندری طوفان تشکیل پاگیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان کا نام اسنیٰ رکھا گیا ہے، سمندری طوفان سے کراچی میں 60 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply