راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم کی گئی خصوصی عدالت میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت اور جیل ٹرائل کَور کرنے کے لیے بیشتر صحافیوں کو روک دیا گیا۔
جیل انتظامیہ کی جانب سے صرف 5 صحافیوں کو کوریج کی اجازت دی گئی، ’ ایک نیوز ‘ سمیت دیگر 8 سے 10 صحافیوں کو جیل کے باہر روک دیا گیا۔
جیل انتظامیہ کئی روز سے صحافیوں کو کمرہ عدالت تک رسائی نہیں دے رہی۔
بانیٔ پی ٹی آئی نے دو مرتبہ میڈیا کو رسائی نہ دینے پر احتجاج بھی کیا ہے۔
ایک سال سے جیل ٹرائل کَوَر کرنے والے صحافیوں کے ساتھ جیل انتظامیہ کے نامناسب رویے پر صحافیوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
صحافیوں نے جیل انتظامیہ کے رویے پر دو مرتبہ عدالت میں درخواستیں بھی جمع کرائیں۔
ذرائع کے مطابق جیل میں مبینہ سہولت کاری نیٹ ورک پکڑے جانے کے بعد جیل انتظامیہ صحافیوں کی کوریج میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے۔
جیل انتظامیہ کی جانب سے صحافیوں کے کوریج سے روکنے کی وجوہات بھی نہیں بتائی جا رہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں