·Be aware! This program can transform your personality forever
ایک بوڑھا ایک کامیاب بزنس کو دیکھ کر رو رہا تھا۔ کسی کے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ وہ جوانی میں یہ بزنس خود کرنا چاہتا تھا لیکن ڈر کی وجہ سے نہیں کر سکا۔ اور اب اسے پچھتاوا ہو رہا ہے کہ اس نے یہ بزنس کیوں نہیں کیا۔ لیکن اب وہ جوانی واپس نہیں آئے گی۔ انسان کے پاس جب موقع آئے اور اس کا دل بھی کرے تو اس پر ایکشن لینا چاہیے۔ اگر کوئی اس کا انتظار کرتا رہے تو وہ انتظار میں ہی رہے گا اور اس کی موٹیویشن ختم ہو جائے گی۔
اسی طرح روزانہ ہمارے پاس خود کو بہتر کرنے کے مواقع آتے ہیں۔ اگر تو ہم ان سے فائدہ اٹھا کر خود کو بہتر کر لیں تو ہم آگے بڑھتے جائیں گے۔ لیکن اگر ہم کوئی ایکشن نہیں لیتے تو ہم باقی لوگوں سے پیچھے ہو جائیں گے۔ اگر کچھ ٹائم تک یہی معمول رہے تو ہم لوگوں سے بہت پیچھے رہ جاتے ہیں۔ پھر اپنے ماضی، بری قسمت یا معاشرے کا گلہ کرتے نظر آئیں گے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ جب باقی لوگ خود کو بہتر کر رہے تھے تب ہم نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔
“If you are not getting better you are getting worse”
Draymond Green
“اگر آپ خود کو بہتر کرنے کی کوشش نہیں کرتے تو آپ بدتر ہوتے جائیں گے۔ ”
نیورو لنگوسٹک پروگرامنگ میں ایک تصور استعمال ہوتا ہے Associated اور Disassociated۔
اس تصور کے مطابق لاتعلق ہونے سے ہم حالات کو تھوڑا سا فاصلے سے دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اصل میں اگر آپ مسائل کی گہرائی میں جاتے جائیں گے تو وہاں سے آپ کو کوئی حل نہیں ملے گا۔ کیونکہ آپ اس میں اس قدر Burnout ہو جاتے ہیں کہ آپ کا ذہن صحیح طرح سے ورک نہیں کر پاتا۔
اگر آپ حالات سے تھوڑا سا فاصلے پر ہو کر دیکھیں تو آپ کو اس کے ممکنہ حل نظر آنے لگیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ جب وہی مسئلہ کسی دوسرے شخص کے ساتھ ہو تو ہم اس کو اچھے اچھے مشورے دے لیتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم اس سے لا تعلق ہوتے ہیں۔ اس لیے ہمارا ذہن درست کام کرتا ہے۔
آپ کی زندگی میں جو بھی مسائل ہیں اگر آپ اپنے ذہن کو اچھی طرح ٹرین کر لیں تو وہ ہر دفعہ کوئی نہ کوئی حل نکال لیتا ہے۔ آپ نے ارد گرد دیکھا ہوگا کچھ لوگ چاہے کتنے بھی زیادہ مسائل کا شکار ہوں وہ کہیں نہ کہیں سے حل نکال لیتے ہیں۔
اپنے ذہن کو ٹرین کرنے اور خود کو بہتر کرنے کا ایک طریقہ ہمارا ٹریننگ پروگرام بھی ہے۔ جس میں 9 مختلف پروگرام شامل ہیں۔
ان پروگرام سے آپ کیا کیا فائدہ لے سکتے ہیں۔
1۔ اس میں این ایل پی کو سیکھ سکتے ہیں۔ اور اس کے مطابق اپنے ذہن کو وسعت دیتے ہیں۔ اپنے ایموشنز پر اچھا کنٹرول آتا ہے۔ اپنے ذہن کو ری پروگرام کر پاتے ہیں۔ ماضی کی بری یادوں اور احساس محرومی سے نجات پاتے ہیں۔ جس سے آپ کے لیے نئے مواقع کھل جاتے ہیں۔
(این ایل پی کی مدد سے لاکھوں لوگ زندگی بدل چکے ہیں)
2۔ رشتوں کے مسائل اور بگاڑ کو اچھے سے ڈیل کر سکتے ہیں۔ جس کے بعد آپ کی زندگی میں خوشی اور سکون داخل ہوتا ہے۔ اس طرح پریشانی اور ذہنی تناؤ نہ ہونے کی وجہ سے آپ کا بہت سا وقت بچ جاتا ہے۔ منفی لوگوں سے ڈیل کرنے کا طریقہ آنے لگتا ہے تاکہ آپ اپنی پریشانی کو سکون میں بدل سکیں۔
(یاد رکھیں رشتوں میں بگاڑ کی وجہ سے لوگ خودکشی پر مجبور ہو جاتے ہیں)
3۔ اپنے ٹارگٹ اور اہداف کو متعین کر لیتے ہیں۔ جس سے آپ کا بہت سا وقت اور انرجی بچ جاتی ہے۔
4۔ مستقل مزاجی کو اپنا کر اپنی شخصیت میں نکھار پیدا کرتے ہیں اور آپ کے سارے ادھورے کام پورے ہونے لگتے ہیں۔ صرف اس سکل کی وجہ سے آپ اپنی پروڈکٹیوٹی میں نمایاں اضافہ کر لیتے ہیں۔
5۔ اپنے وقت کا بہترین استعمال کر کے اپنے کام پورے کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اپنی فیملی، دوستوں اور اپنے لیے خاصا وقت نکال پاتے ہیں۔
(آج کی تیز دنیا میں لوگوں کے پاس بالکل بھی وقت نہیں ہوتا)
6۔ اوورتھنکنگ اور نیند وغیرہ کے مسائل کو سمجھ لیتے ہیں۔ نیند کے مسائل پر قابو پا کر اپنی صحت کو پہلے سے بہت بہتر کر لیتے ہیں۔ (نیند کے مسائل سب کچھ ہوتے ہوئے بھی سکون چھین لیتے ہیں)
7۔ آپ اپنے محدود نظریات ختم کر کے مثبت نظریات بناتے ہیں۔ جس سے خود کو اور دنیا کو ایک نئے زاویے سے دیکھنا شروع کرتے ہیں۔
8۔ آپ اس میں بنیادی طور پر سیکھتے ہیں کہ منفی جذبات کیسے پیدا ہوتے ہیں۔ آپ کس طرح ان جذبات کو تیزی سے ختم کر کے زندگی میں سکون اور خوشیاں لاتے ہیں۔
جاری ہے
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں