• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ٹیلی گرام کے سی ای او کو فرانس کے ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا

ٹیلی گرام کے سی ای او کو فرانس کے ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا

ٹیلی گرام کے چیف ایگزیکٹو پاول دوروف کو فرانسیسی پولیس کی جانب سے پیرس کے شمال میں ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

فرانسیسی میڈیا رپورٹ کے مطابق مسٹر دوروف کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب ان کا پرائیویٹ جیٹ لی بورجٹ ہوائی اڈے پر اترا ۔

حکام کے مطابق 39 سالہ ارب پتی کو مقبول میسجنگ ایپ سے متعلق جرائم کے وارنٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ۔ ڈوروف پر ٹیلی گرام کے مجرمانہ استعمال کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے میں ناکامی کا الزام ہے۔

ادھر ایکس کے مالک ایلون مسک نے بھیاس صورت حال کے بارے میں بار بار پوسٹ کیا۔ اس نے ایک پوسٹ #freepavel کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔ ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ “POV: یہ یورپ میں 2030 ہے اور آپ کو ایک میم کو پسند کرنے پر سزائے موت دی جا رہی ہے۔”

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ ٹیلی گرام روس، یوکرین اور سابق سوویت یونین کی ریاستوں میں خاص طور پر مقبول ہےیہ یوٹیوب، فیسک بک ، انسٹاگرام، ٹِک ٹاک اور وی چیٹ کے بعد بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply