ایک سالہ بچے کے کاٹنے سے سانپ ہلاک

ایک سالہ بچے نے سانپ کو کاٹ کر ہلاک کر دیا جس پر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست بہار کے ایک گاؤں میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں ایک سال کا بچہ چھت پر کھیل رہا تھا جب اس کی نظر سانپ پر پڑی۔

رپورٹ کے مطابق بچے نے سانپ کو پکڑا اور اسے کاٹ کر مار دیا، گھر والوں نے جیسے ہی بچے کے قریب مردہ سانپ کو دیکھا تو فوراً اسے مقامی ہسپتال لے کر پہنچے، جہاں بچہ خطرے سے باہر بتایا گیا جس پر اس کے اہلخانہ سمیت ڈاکٹرز بھی حیران تھے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چھوٹے بچے کو اس کی والدہ گود میں لی ہوئی ہے، ہسپتال عملے نے واقعے کے بعد بچے کے اہلخانہ کو بتایا کہ بچہ جسمانی طور پر بالکل ٹھیک ہے، یہ بتاتے ہوئے کہ سانپ میں زہر نہیں تھا اور عام طور پر مون سون کے موسم میں اسے دیکھا جاتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے اس سے قبل بھارت سے تعلق رکھنے والے 25 سال سنتوش نے بھی سانپ کو دو مرتبہ اپنے منہ سے چبا کر مار دیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply