• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اب جانوروں کے بھی آئی کارڈ بنیں گے،عملی اقدامات کا آغاز

اب جانوروں کے بھی آئی کارڈ بنیں گے،عملی اقدامات کا آغاز

جانوروں کے لئے نادرا کی طرز کا ادارہ بنانے کے لئے عملی اقدامات کا آغازکر دیا گیا ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جانوروں کی رجسٹریشن کے لئے محکمہ قانون پنجاب نے ضروری نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، جانوروں کی عمر ، رنگ ،نسل،جنس سمیت تمام معلومات نادرا کیطرح ڈیٹا بیس میں محفوظ کی جائینگی، جانوروں کی خصوصیات اور اعداد و شمار کے متعلق تصویر والا شناختی ٹیگ بھی جاری کیا جائے ۔
فارمر کو اپنے پاس موجود جانوروں کی ایک ماہ میں رجسٹریشن کروانا ہو گی ،نئے خریدے گئے جانوروں کی ایک ہفتہ میں رجسٹریشن کرنا ہو گی ،نئے پیدا ہونے والے جانوروں کی ایک ماہ رجسٹریشن لازمی ہو گی، ہر جانور کو منفرد رجسٹریشن نمبر لگایا جائے گا ،ہر جانور کو ٹیگ لگایا جائے گا ۔
مجاز آفیسر کی اجازت کے بغیر ٹیگ نہیں اتارا جائے گا ، جانوروں کے متعلق تمام ڈیٹا محفوظ رکھا جائے گا ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply