لیسکو: 12اہلکاروں کو سزائیں سنادی گئیں

چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر ادارے میں کڑا احتساب جاری ہے۔
ایک ہفتے کے دوران 12 اہلکاروں کو مختلف نوعیت کی سزائیں سنادی گئیں، شاد باغ سب ڈویژن کے 4 جیا بگا سب ڈویژن کے5اور ننکانہ سب ڈویژن کے3اہلکاروں کو سزائیں سنائی گئیں۔
شاد باغ اور جیابگا سب ڈویژن کے اہلکاروں کو بجلی چوری، اووربلنگ اور ریکوری کے معاملے پر سزا سنائی گئی ،ننکانہ سب ڈویژن کے تینوں اہلکاروں کو لائن مین شہباز کی شہادت کے معاملے پر نوکری سے برخاست کیا گیا ۔
انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں ایل ایس2ظفر اقبال، کرامت علی اور لائن مین شہزاد قصور وار پائے گئے تھے ،فرائض میں غفلت برتنے والے اور کرپشن میں ملوث اہلکاروں کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply