• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • یوٹیلٹی سٹورز ملازمین کااحتجاج ، ڈی چوک کو کنٹینررکھ کر سیل کردیا گیا

یوٹیلٹی سٹورز ملازمین کااحتجاج ، ڈی چوک کو کنٹینررکھ کر سیل کردیا گیا

اسلام آباد یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین کے احتجاج کے پیش نظر ڈی چوک کو سیل کر دیا گیا ہے۔
ڈی چوک کو کنٹینر رکھ کر سیل کیا گیا ہے، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین نے یوٹیلٹی سٹورز کی بندش کے خلاف احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کیلئے 2 ہفتے کا وقت دے دیا ہے، فیصلے سے یوٹیلیٹی سٹور کے ہزاروں ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، یوٹیلیٹی سٹور کے 6 ہزار ملازم مستقل جبکہ دیگر کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ہیں۔

یوٹیلیٹی سٹور کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں کمپنیوں سے لین دین کے معاملات نمٹانے کیلئے 2 ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس حوالے سے سیکرٹری صنعت و پیداوار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ کر رہی ہے، رائٹ سائزنگ کمیٹی نے تجاویز تیار کی ہیں جس میں مختلف وزارتیں بھی شامل ہیں، وفاقی حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں جس کے باعث یہ فیصلہ کیا جا رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply