بچوں کی تربیت کی بیس کتابیں جو والدین کو لازمی پڑھنی چاہیے/توصیف اکرم نیازی

اکثر ماں باپ اور بزرگ یہ شکایت کرتے ہیں کہ ہماری نئی جنریشن ہماری بات نہیں سمجھتی یا بات نہیں سنتی، اس مسئلے کو ہم “جنریشن گیپ” کہہ کر سر سے اُتار دیتے ہیں۔
اسی جنریشن گیپ کے بارے میں ممتاز مفتی نے کہا ہے کہ اگر  کہیں آپ یہ دیکھیں کہ ایک بڑی عُمر کا شخص اور ایک کم عمر لڑکا ایک ساتھ کہیں خاموش بیٹھے ہوں تو عین ممکن ہے کہ وہ باپ بیٹا ہوں گے۔اُن دونوں کے درمیان یہ خاموشی اس بات کا ثبوت ہوتی ہے کہ وہ باپ بیٹا ہیں۔

شاید آج یہ چیزیں کم دیکھنے کو ملیں لیکن ملتی ضرور ہیں اور اس چیز کا صحیح نام Communication Gap کمیونیکیشن گیپ ہے۔

یہ گیپ ہماری Parenting کا گیپ ہے جو کہ ہم خود کم کرسکتے ہیں۔ اب یہ Parenting وہ چیز ہے جس کو لے کر ہمارے معاشرے میں کچھ خاص سسٹم، ریسورسز موجود نہیں ہیں اور نہ ہی کوئی ایسے ادارے ہیں جہاں سے ہم رہنمائی لے سکیں۔

کسی بھی معاشرے کی کامیابی کی وجہ اُس کے فرد ہوتے ہیں اور یہ فرد کیسے ہوں گے یہ افراد کی تربیت کرنے والوں پر ڈیپنڈ کرتا ہے۔ اب فرد کی سب سے پہلی تربیت ہی اُس کے ماں باپ کرتے ہیں تو کیوں نہ اُن ماں باپ کو ہی یہ سکھا دیا جائے کہ وہ ایک بچے کو ایک بہتر فرد کیسے بنا سکتے ہیں جو نہ خود پر بوجھ ہو اور نہ معاشرے پر۔
ایسا فرد بنانے کے لیے ماں باپ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس فرد بنانے کے عمل کو سمجھیں اور یہ جانیں کہ Parenting ایک سائنس ہے جسے سمجھنا اُتنا ہی ضروری ہے جتنا آپ کا صاحب اولاد ہونا۔

مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے ہاں اس معاملے پر زیادہ توجہ نہیں دی جاتی اور معاشرے کے زوال کی ایک وجہ Bad Parenting بھی ہے۔
یہاں یہ واضح کرتا چلوں کہ میرا کہنے کا مطلب ہرگز  یہ نہیں ہے کہ ہمارا سسٹم یا اپروچ غلط ہے۔
میرا کہنا ہے کہ اس میں مزید بہتری کی گنجائش ہے اور خاص طور پر جو نئی جنریشن جو ابھی ماں باپ بننے والے ہیں یا جن کے بچے چھوٹے ہیں ان کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنے آپ کو بہتر ماں باپ کی صورت میں ڈیویلپ کریں۔

اب اس معاملے میں اگر رہنمائی نہیں مل رہی تو کیوں نہ ایسی کتابوں سے رہنمائی لی جائے جو Evidence Based اور Research Backed ہیں اور دُنیا کے بہترین ایکسپرٹس نے لکھی ہیں۔
یہ کتابیں ایک مختلف کلچر کے Aspect سے لکھی گئی ہیں لیکن ان میں کافی کچھ ایسا ہے جو تمام کلچرز کے لیے Relevant ہے اور فائدہ مند ہے۔ اس لیے کتاب کو اختلاف کی نظر کی بجائے سیکھنے کی نظر سے پڑھیں گے تو زیادہ فائدہ ہوگا۔

کافی ریسرچ کے بعد یہ بیس کتابیں سیلیکٹ کی ہیں اور یہ ہر اُس شخص کو پڑھنی چاہئیں جو صاحب اولاد ہے یا ہونے والا ہے۔
آپکی آسانی کے لیے ہر کتاب کو دو تین جملوں میں بیان کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ آپ  کتاب کے Content سے متعارف ہوں۔
1۔ Expecting Better: Why the Conventional Pregnancy Wisdom is Wrong – and What You Really Need to Know
اس کتاب کی مصنف ایکانمسٹ ہیں اور انہوں نے اس کتاب میں ڈیٹا اور نمبرز اور Statistics کی مدد سے یہ بتایا ہے کہ کس طرح وہ خواتین جو ماں بننے والی ہیں وہ کس طرح اپنی صحت اور اپنے ہونے والے بچے کی بہتری کےلیے بہتر فیصلے کرسکتی ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ مصنف نے اُن Myths کو بھی چیلنج کیا ہے جو کہ عام طور پر پریگننسی کو لے کر معاشرے میں پائے جاتے ہیں۔ کتاب میں کافی ساری پریکٹیکل Insights بھی موجود ہیں جو کہ مستقبل میں ماں بننے والی خواتین کے لیے بہت بہترین اور مددگار ثابت ہوں گی۔

2۔Unconditional Parenting: Moving from Rewards and Punishments to Love and Reason
عمومی طور پر پیرنٹنگ کے معاملے میں دیکھا ہے کہ تمام والدین اپنے بچے کی تربیت ریوارڈز اور پنشمنٹ Rewards And Punishment کی بنیاد پر کرتے ہیں۔
مصنف نے اپروچ کو چیلنج کیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ آپ اپنے بچے کی پیرنٹنگ میں پہلے اُس کو سمجھنے کی کوشش کریں اور Empathy کو شامل کریں اور ساتھ ساتھ کمیونیکیٹ کریں۔
بچے کو سمجھانے سے پہلے بچے کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ اس کی بات سنیں اور   اس کو اپنی بات سمجھانے کی کوشش کریں نہ کہ بچے کے ساتھ زبردست  کریں یا اس کو ڈرائیں   دھمکائیں۔
اس کتاب میں ایک اور فیکٹر جس پر روشنی ڈالی ہے وہ یہ ہے کہ مصنف نے بچے کے بچپن کے ساتھ ساتھ اُس کے Adulthood کے لیے بھی ٹپس شیئر کی ہیں۔

3۔ The Anxious Generation: How the Great Rewiring of Childhood is Causing an Epidemic of Mental Illness
یہ کتاب آج کل میں خود بھی پڑھ رہا ہوں کیونکہ میرے پاس کوچنگ کے لیے آنے والوں کی ایک بڑی تعداد Anxious Youngsters کی ہے۔
ماں باپ کے لیے یہ کتاب پڑھنا اس لیے ضروری ہے کہ اس کتاب میں آپ کو اندازہ ہوگا کہ نئی آنے والی نسل میں انزائٹی اور ڈپریشن بہت زیادہ ڈیویلپ ہورہی ہے۔ کس طرح آج کے کلچرل فیکٹرز بچوں کی مینٹل ہیلتھ پر اثرانداز ہورہے ہیں۔

اس میں آپ کو سوشل میڈیا کی وجہ سے ہونے والے مسائل، ہیلی کاپٹر پیرنٹنگ کے ایشوز اور بچوں کی زندگی میں سپورٹس اور کھیل کود نہ ہونے کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کا اندازہ ہوگا اور اُن مسائل کا حل بھی ملے گا۔
اس کے علاوہ اس کتاب میں آپ کو اپنے بچے کے اندر Resilience بہتر مینٹل ہیلتھ اور سوشل کنکشن ڈیویلپ کرنے کے لیے کافی کچھ ملے گا تاکہ آپ کا بچہ کل مزید مینٹل ہیلتھ چیلنجز کا شکار نہ ہو اور ہماری آنے والی نسل ایک بہتر اور سٹیبل نسل بن سکے۔

4۔Good Inside: A Guide to Becoming the Parent You Want to Be
ڈاکٹر بیکی کی یہ کتاب بچوں سے بہتر کنیکشن بنانے، ان کے جذبات کو سمجھنے اور کانفیڈنس ڈیویلپ کرنے پر ہے۔
کتاب کی Theme بنیادی طور پر Reactive Parenting سے Responsive Parenting پر سوئچ ہونے کی ہے۔

5۔ The Teenage Brain: A Neuroscientist’s Survival Guide to Raising Adolescents and Young Adults
کتاب کے مصنف ایک نیورو سائنٹسٹ ہیں جن کا کام ہی انسان کے دماغ کو پڑھنا اس پر ریسرچ کرنا اور اس کو سمجھنا  ہے۔
اس کتاب میں آپ کو بہت بہترین Insights اور انفارمیشن ملے گی خاص طور پر انسان کے برین کی ڈیویلپمنٹ کے معاملے میں کہ کس طرح ایک Teenager کا برین کام کرتا ہے اور کس طرح بچے کی ہر اینگل سے بہتر تربیت کرسکتے ہیں۔
اگر آپ کے بچے اٹھ دس سال کی عمر سے زیادہ ہیں یا بلوغت میں قدم  رکھنے والے ہیں یا رکھ چکے ہیں تو یہ کتاب  آپ کے لیے ہے۔

6۔ The Yes Brain: How to Cultivate Courage, Curiosity, and Resilience in Your Child
اگر پیرنٹنگ کی اور بچوں کی ذہن کی  ڈویلپمنٹ کی بات کی جائے تو دنیا میں جو لیڈنگ اتھارٹی ہیں وہ ڈاکٹر ڈینیل سیجل ہیں۔ انہوں نے پرسنل ڈیویلپمنٹ پر بھی بڑی شاندار کتابیں لکھی ہیں لیکن ان کی پہچان بچوں کے برین کی ڈیویلپمنٹ پر کیا گیا کام ہے۔
اس کتاب میں مصنف نے بچے کے اندر ایک پازیٹو مائنڈ سیٹ کو ڈیویلپ کرنے پر بات کی ہے اور ایک کانسپٹ متعارف کرایا ہے جو   کہ کانسپٹ یس برین Yes Brain کا کانسپٹ ہے۔اس کانسیپٹ کا مطلب ہے کہ بچے کے اندر ایک سٹیٹ آف اوپرنس State of Openness, Resilienceر اور کیوریسٹی Curiosity کی سٹیٹ ڈیویلپ کرنا ہے
۔ اس کتاب میں ماں باپ کے لیے کافی ایسی ایکٹیوٹیز اور ٹولز ہیں جو بچے کی ایموشن انٹیلیجنس، Problem Solving Skills اور ایمپیتھی Empathy کو ڈیویلپ کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

7۔ The Conscious Parent: Transforming Ourselves, Empowering Our Children
کتاب کی مصنف ڈاکٹر شفالی ہیں جو کہ اس معاملے میں دنیا کی بہترین ایکسپرٹس میں سے ایک ہیں
ڈاکٹر شفالی ایک کلینیکل سائیکالوجسٹ ہیں اور ان کی ایکسپرٹیز ایسٹرن فلاسفی اور ویسٹرن سائیکالوجی کا ایک کمبی نیشن ہے اور اس کمبی نیشن کو استعمال کرتے ہوئے آپ بچے کی تربیت بہتر انداز میں کرسکتے ہیں۔
ڈاکٹر شفالی کا کہنا ہے کہ ماں باپ کے لیے ضروری ہے کہ وہ خود بھی بہت مائنڈ فل رہیں اور اپنی پیرنٹنگ میں مائنڈ فلنس کا استعمال کریں۔
کتاب میں ڈاکٹر شفالی نے کہا ہے کہ ماں باپ کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنے Behaviours کو اپنے جذبات Examine کریں اور تاکہ اپنی خامیاں دُور کرکے اپنے بچے سے ایک بہتر کنیکشن ڈیویلپ کر سکیں۔ اس کتاب میں آپ کو یہ سیکھنے کو ملے گا کہ کس طرح آپ کے دماغ کی Negative Patterns And Programming آپ کے بچے کے  اوپر اثر انداز ہوتی  ہے اور آپ کو اس کا آئیڈیا بھی نہیں ہوتا  ۔
اگر اپ Unconscious سے Conscious پیرنٹنگ کرنا چاہتے ہیں تو یہ کتاب ضرور پڑھیں۔

8۔ The Self-Driven Child: The Science and Sense of Giving Your Kids More Control Over Their Lives
ہماری ایک بہت بڑی غلط فہمی   یہ ہے کہ ہم جتنا لوگوں کو کنٹرول کریں گے وہ اتنا ہمارا کہنا مانیں گے اور یہ ایک غلط کانسپٹ ہے یا غلط فہمی ہے۔
کتاب کے مصنف کا کہنا ہے کہ کیونکہ آپ لوگوں کو جتنی اٹانومی Autonomy دیتے ہیں ان کی Intrinsic Motivation اتنی بڑھتی ہے۔
یہ کتاب اسی بات پر ہے کہ آپ اپنے بچے کو ایک حد تک آزادی دیں تاکہ وہ اپنی زندگی کو خود کنٹرول کر سکیں۔ خود اپنے لیے بہتر فیصلے کر سکیں۔ مصنف نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ ان فیصلوں سے مراد یہ نہیں ہے کہ آپ ان کو بالکل ہی اکیلا چھوڑ دیں بلکہ  آپ ان کے ساتھ ایک پارٹنر کے طور پہ کام کریں۔
اس کتاب میں پیرنٹس کو ایسے ٹولز اور سٹریٹجیز ملتی ہیں جو کہ ان کو Empower کرتی ہے کہ وہ اپنے بچے کو مزید انڈیپینڈنٹ بنا سکیں تاکہ بچہ اپنے مسائل کو خود سے بھی حل کرنا سیکھے نہ کہ وہ آپ پر ڈیپینڈ کرتا رہے اور آپکا کا محتاج رہے۔

9۔ Raising Good Humans: A Mindful Guide to Breaking the Cycle of Reactive Parenting and Raising Kind, Confident Kids
یہ کتاب بھی بچوں کی ڈیویلپمنٹ سے زیادہ ماں باپ کی ڈیویلپمنٹ پر ہے اور اس کا بھی فوکس مائنڈ فلنس پر ہے تاکہ ماں باپ کے اندر جو ری ایکٹو پیرنٹ Reactive Parenting ہے وہ کم ہو اور وہ بہتر کانفیڈننٹ بچہ ڈیولپ کریں۔
اس کتاب میں بھی آپ کو اپنے بچے کے ساتھ پوزیٹو کمیونیکیشن، کلیئر ایکسپیکٹیشن Clear Expectations سیٹ کرنے کے لیے کافی ٹولز اور سٹریٹجیز مل جاتی ہیں کہ کس طرح آپ پریشر کے موقع پر بچے کے ساتھ بہتر طریقے سے  Behave کرسکتے ہیں اور Mindful رہ سکتے ہیں اورکس طرح اپنے بچے کی ایموشنل انٹیلیجنس ڈیویلپ کر سکتے ہیں۔ کس طرح آپ بچے کی سوشل سکلز کو   مزید نکھار سکتے ہیں

10۔ How to Raise an Adult: Break Free of the Overparenting Trap and Prepare Your Kid for Success
سٹینفرڈ یونیورسٹی کی Dean کی اس کتاب کا فوکس اوور پیرنٹنگ Overparenting ہے کہ کس طرح آپ اپنے بچے پر بُری طرح اثر انداز ہوتے ہیں۔ کس طرح اس کی انڈیپینڈنس اور ویل بینگ کو متاثر کرتے ہیں۔
مصنف نے اس کتاب میں یہ سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ آپ اپنے بچے کو Life Skills، Resilience, Self Reliance سکھائیں۔
اس کتاب کا ایک اور فوکس بچے کے اندر ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا ہے اور اس کی Decision Making سکلز کو بہتر بنانا ہے اس کے لیے ماں باپ کے لیے کافی ٹپس ہیں تاکہ وہ بچہ اگے جا کر ایک بہتر انسان بن سکے۔

11۔ Hunt, Gather, Parent: What Ancient Cultures Can Teach Us About the Lost Art of Raising Happy, Helpful Little Humans
یہ پیرنٹنگ کی تمام کتابوں سے تھوڑی سی الگ کتاب ہے۔ اس میں مصنف نے وہ پریکٹسز شیئر کی ہیں جو جو قدیم زمانے سے دنیا بھر کے معاشروں میں استعمال کی جاتی رہی ہیں اور وہ بڑی حد تک کامیاب ہیں۔
یہ سٹریٹجیز یا پریکٹسز مصنف نے دنیا کے مختلف کلچرز پر ریسرچ کرنے کے بعد سیلیکٹ کی ہیں۔
کتاب کی Key Learning کی بات کی جائے تو ان لرننگز میں بچے کو مزید Resilient بنانا ایک بہتر Co-Operative انسان بنانا بچے کے اندر Empathy ڈیولپ کرنا اور لوگوں کے ساتھ بہتر طریقے سے کام کرنا ہے جو کہ آج کی ماڈرن سوسائٹی میں بہت ضروری ہے۔

12۔ Siblings Without Rivalry: How to Help Your Children Live Together So You Can Live Too
اکثر ماں باپ کے لیے بڑا چیلنج یہ ہوتا ہے کہ ان کے بچوں کے اندر cooperation کا ایلیمنٹ نہیں ہوتا اور یوں  بچوں کی آپس میں نہیں بنتی۔ خیر ہمارے معاشرے میں تو ایسا نہیں ہے لیکن کچھ معاشروں میں یہ ایک مسئلہ ہے اور خاص طور پر وہ ماں باپ جو پاکستان سے باہر رہتے ہیں ان کے بچوں کے ساتھ میں نے اکثر یہ مسئلہ دیکھا ہے۔
ان مسائل کی وجہ وہ کلچر ہوتا ہے جس کلچر میں پل بڑھ رہے ہوتے ہیں۔ وہ ہمارے کلچر کی طرح نہیں ہوتا تو بچوں میں Rivalry پیدا ہوجاتی ہے اور ماں باپ اس Rivalry کو حل نہیں کر پاتے تو یہ ان مسائل کے حل کا بہترین ذریعہ ہے۔
کتاب کی مین لرننگ کس طرح بہن بھائیوں کے درمیان اس رائیولری یا جھگڑے کو کم کرنے کی کمیونیکیشن ٹیکنیکس ہیں جن کو استعمال کرکے ماں باپ بہتر طریقے سے بچوں کے درمیان اس رائیولری کو ختم کر سکتے ہیں۔
مصنف نے کہا ہے کہ ماں باپ کو اپنے ہر بچے کی انڈیویجلٹی کو ایکنالج کرنا چاہیے اس کے اندر ایمپتھی کو ڈیولپ کرنا چاہیے۔

13۔ No-Drama Discipline: The Whole-Brain Way to Calm the Chaos and Nurture Your Child’s Developing Mind
کسی بھی چیز کو یا مسئلے کو حل کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ یہ سمجھا جائے کہ مسئلے کی وجہ کیا ہے اور اس مسئلے کی وجہ تک  پہنچنے کے لیے اس کے سسٹم کو سمجھنا بڑا ضروری ہے۔
تو یہ کتاب ایک ذریعہ ہے جس میں آپ اپنے بچے کے سسٹم کو سمجھ سکتے ہیں۔
آپ کے  بچے کے دماغ میں چل کیا رہا ہے اور جب آپ بچے کے سسٹم کو سمجھ سکتے ہیں تو پھر اُس کی بہتر پرورش اور مدد بھی کرسکتے ہیں۔
اس کتاب میں آپ کو ایسی سٹریٹجیز ملیں گی جن سے آپ بچے کے مسائل حل کرسکتے ہیں۔
یہ کتاب کافی حد تک پریکٹیکل کتاب ہے۔

14۔ The Whole-Brain Child: Revolutionary Strategies to Nurture Your Child’s Developing Mind
پیرنٹنگ کی کتابوں کے سلسلے میں یہ ڈینگل سیجل کی تیسری کتاب ہے اور اس بات سے آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ ڈینجل سیجل کو پڑھنا کیوں لازمی ہے۔
یہ کتاب بھی ان کی باقی کتابوں کی طرح ہے لیکن اس میں مصنف نے بہتر اور زیادہ تفصیلی طریقے میں ماں باپ کو بتایا ہے کہ ہر ایک بچے کا برین ڈویلپ کس طرح ہوتا ہےاور کس طرح بچے کی سراؤنڈنگ اُس کے برین پر اثر انداز ہو رہی ہوتی ہیں۔کس طرح بچہ انفارمیشن کو پروسیس کرتا ہے۔ کس طرح بچہ ایموشنز کو پروسیس کرتا ہے اور پانچ سال سے پہلے کی عمر کے تجربات کس طرح اس کی پرسنیلٹی کو ڈیویلپ  کرتے ہیں۔
اس کتاب میں آپکو کئی پریکٹیکل ٹُولز اور Insights ملیں گی کہ کس طرح اپنے اس بچے کے برین کو بہتر طریقے سے ڈیویلپ کر سکتے ہیں اور اس کی  ہر ممکن مدد کر سکتے ہیں۔

15۔ How to Talk So Kids Will Listen & Listen So Kids Will Talk
پیرنٹنگ کی کتابوں کی لسٹ بنانے کا خیال بھی مجھے اسی کتاب سے آ یا کیونکہ سب سے بڑا مسئلہ جو پیرنٹنگ کو لے کر چاہے چھوٹے بچے یا بڑوں کا ہو وہ ہے Communication۔
یہ کتاب ہر ماں باپ کے لیے پڑھنا لازمی ہے کہ اس میں آپ کو وہ کمیونیکیشن ٹیکنیکس ملے گی جن کے ذریعے ماں باپ اپنے بچے سے بہتر طریقے سے کنیکٹ ہو سکتے ہیں۔ کنفلکٹس کو حل کر سکتے ہیں بچے سے بہتر ریلیشن شپ ڈیویلپ کر سکتے ہیں اور یہ پیرنٹنگ   پر لکھی گئی آج تک کی بہترین کتابوں میں سے ایک کتاب ہے اور اس میں آپ کو کافی ساری Real Life Examples ملیں گی

16۔ How Children Succeed: Grit, Curiosity, and the Hidden Power of Character
ہر ماں باپ کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کا بچہ ایک بہتر انسان بنے اور ایک کامیاب انسان بنے۔
اب یہ کامیابی کس طرح حاصل ہوتی ہے اس کامیاب انسان کو ڈیویلپ کرنے کے لیے کیا کرنا چاہیے تو اس کے لیے آپ کو اس کی سائنس کو سمجھنا بڑا ضروری ہے۔ اس سائنس کو سمجھنے کے لیے یہ کتاب بہت ہی بہترین ذریعہ ہے۔ اس کتاب میں آپ کو سائیکالوجی، نیورو سائنس اور ایجوکیشن کی فیلڈ سے کافی زیادہ ریسرچ ملے گی اور آپ کو اندازہ ہوگا کہ بچے کے اندر Grit, Curiosity اور سیلف کنٹرول وغیرہ ڈیویلپ کرنا کتنا ضروری ہے اور کیوں ضروری ہے۔
اگر آپ کے بچے School Going ہیں اور آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بچہ بہتر طریقے سے ہر فیلڈ میں کامیاب ہو اور بہتر کریکٹر ڈیویلپ ہو تو یہ کتاب  آپ کو پڑھنا لازمی ہے۔

17۔ Raising Mentally Strong Kids: How to Combine the Power of Neuroscience with Love and Logic to Grow Confident, Kind, Responsible, and Resilient Children and Young Adults
زیادہ تر سیلف ہیلپ کتابوں کا فوکس انسان کو مینٹلی سٹرانگ بنانے پر ہوتا ہے کیونکہ کہیں نہ کہیں یہ وہ چیز ہوتی ہے جس پر ہم نے بچپن میں کام نہیں کیا ہوتا اور اس کی وجہ سے آگے چل کے ہمیں کافی مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔
اگر بچپن ہی سے بچوں کو مینٹلی سٹرانگ بنا دیا جائے تو بچے مستقبل میں کئی پریشانیوں سے خود ڈیل کر لے گا۔
بچے کو مینٹلی سٹرانگ بنانے کا بہترین ذریعہ یہ کتاب ہے۔
کتاب میں آپ کو بچے کو مینٹلی سٹرانگ بنانے کے لیے کافی ٹولز اور سکلز مل جائیں گی۔
آپ کو اس کتاب میں یہ سمجھنے کا موقع ملے گا کہ بچے کے ایموشنز کے پیچھے کیا سائنس ہے کس طرح ماں باپ ایک بہتر Nurturing Environment بنا سکتے ہیں۔

18۔ What to Expect When You’re Expecting
پریگننسی کی بات کی جائے تو یہ ایک ایسا فیز ہے جو کہ ہر خاتون کے لیے کچھ حد تک مختلف ہوتا ہے اور وہ نہیں جانتی کہ ان نو مہینے کی دوران کیا ایسی فزیکل چینجز ہیں، کیا ایموشنل چینجز ہیں اور میڈیکل چینجز ہیں جس کا اسے سامنا کرنا ہوگا۔
اس کے ساتھ ساتھ کس طرح پیٹ کے اندر پلنے والے بچے کی ڈیویلپمنٹ ہوتی ہے، اس کو کیا خوراک چاہیے اور کس طرح اس بچے کو پیدا کرنے کے لیے خود کو تیار کیا جائے۔
ہمارے معاشرے میں اس پر کوئی خاص کلاسز نہیں ہوتی اور نہ ہی اس پر کوئی خاص دھیان دیا جاتا ہے۔
بس جو  چل رہا ہوتا ہے وہی ہماری ماؤں، دادیوں سے ملنے والی ٹپس اور حکمت ہوتی ہے جن میں سے کچھ چیزیں ریلیونٹ Relevant ہیں اور زیادہ Irrelevant ہیں۔
اب تمام Irrelevant چیزوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے لازمی پڑھیں۔
یہ کتاب سائنس بیسڈ ہے اور یہ اس موضوع پر لکھی جانے والی سب سے بہترین کتاب ہے۔
وہ خواتین جو کہ آج یا کل کسی بچے کو جنم دیں گی یا پلان ہے تو ان کے لیے کتاب پڑھنا لازمی ہے تاکہ آپ اس وقت کو ان چیلنجز کو Face کرنے کے لیے تیار ہوں جو آپ کی زندگی میں آنے والے ہیں۔

19۔ The Explosive Child A New Approach for Understanding and Parenting Easily Frustrated, Chronically Inflexible Children
ہر ماں باپ کو کچھ ایسے مسائل درپیش ہوتے ہیں جو سب کو ہوتے ہیں کچھ ایسے ہوتے ہیں جو باقی کو نہیں ہوتے ان میں سے ایک مسئلہ بچے کا بہت زیادہ ایکسپلوزو بیہیویئر Explosive Behavior ہونا بھی ہے یا بچے کا   Inflexible Behaviour ہے
اگر کسی کا بچہ اس طرح کی بیہیویئر کے شکار ہے تو یہ کتاب اُن کے لیے ہے۔ اس کتاب میں اپ کو لیگنگ سکلز Lagging Skills اور ٹرگرز Triggers کے بارے میں رہنمائی ملے گی جو بچے کے اندر اس Behaviour کی وجہ بنتے ہیں۔
وہ کونسی سی سٹریٹجیز ہیں کہ جن سے آپ کو اندازہ ہع گا کہ بچے کے اندر یہ بیہیویئر ٹرگر ہونے والا ہے اور کس طرح آپ اس  رویے  سے Deal کر سکتے ہیں اور بچے کی ایموشنل ریگولیشن کرسکتے ہیں۔ یہ کتاب ان ماں باپ کے لیے بھی ہے جو بچے کی ایموشنل ڈس ریگولیشن جیسے مسئلے کا شکار ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

20۔ The Five Love Languages of Children
کتاب کے مصنف گیری کیپ مین کی لو لینگویج Love Language کے سلسلے پر یہ کتاب ماں باپ کے لیے ہے۔
اس مصنف کی پہچان ہے  کہ الفاظ کے استعمال کو سکھانا ہے کہ کس طرح آپ الفاظ کو بہتر طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں۔
یہ کتاب ماں باپ کے لیے ہے کہ وہ کون سے الفاظ ہیں، وہ کون سی زبان ہے جو کہ آپ کے بچے سمجھتے ہیں اور جس سے آپ کے بچوں سے کنکشن بنتا ہے۔
اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا بچوں سے بانڈ نہیں بن رہا، کمیونیکیشن نہیں ہے اور آپ بچوں سے ایک ایسی زبان بولنا چاہتے ہیں کہ جو سیدھی ان کے دل پر اثر کرے تو یہ کتاب آپ کے لیے ہے۔
آپ کو اس کتاب میں سیکھنے کو ملے گا کس طرح آپ بچے سے ایسے انداز میں پیار کا اظہار کر سکیں جسے انداز میں بچہ چاہتا ہے اور سمجھتا ہے۔
اب کتابیں ملیں گی کہاں سے تو پھر سے بتاتا چلوں کہ Library Genesis سے PDF میں مل جائیں گی۔
امید ہے کہ آپ کو یہ فہرست پسند آئے گی اور اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ آپ ایک بہتر والدین بن سکیں گے اور ایک بہتر انسان اور معاشرہ تشکیل دے سکیں گے۔

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply