زونگ فورجی نے گلگت بلتستان کے مزید شہروں میں تیزرفتار نیٹ ورک کنیکٹیویٹی متعارف کرادی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گلگت،استور،سکردو اور ہنزہ سمیت دیگر شہروں میں یہ سروسز پہلے سے دستیاب ہیں، گلگت بلتستان کے 15سے زائد شہروں میں فورجی کی 59سائٹس شروع کی جارہی ہیں،اس سے یہاں آنے والے مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کو سہولت ملے گی۔
سی ای او زونگ کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں کاروبار، سیاحت اور تعلیم کیلئے نئے مواقع پیدا ہونگے، دور دراز علاقوں اور مشکل حالات میں ایسی ترقی ہمیشہ ایک چیلنج رہی ہے،اس ترقی میں شامل تمام محنتی لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں