رابرٹ کینیڈی بھی ڈونالڈ ٹرمپ کے حمایتی

رابرٹ کینیڈی جونیئر امریکی صدارتی الیکشن لڑنے سے دستبردار ہو گئے اور انہوں نے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کردی۔

رپورٹ کے مطابق آزاد صدارتی امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے اپنی مہم ختم کرتے ہوئے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کر دی۔

ایک پریس کانفرنس میں دستبردار ہونے کا اعلان کرنے کے چند گھنٹے بعد رابرٹ کینیڈی ایری زونا میں ایک انتخابی مہم کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ شامل ہو گئے۔

رابرٹ کینیڈی کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت سے کئی ڈیموکریٹس میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے رابرٹ کینیڈی کی حمایت کا خیرمقدم کیا ہے، رابرٹ کینیڈی سابق ڈیموکریٹ صدرجان ایف کینیڈی کے بھتیجے ہیں۔

ادھر، کاملا ہیرس کا کہنا تھا کہ رابرٹ کینیڈی کے سپورٹرزکی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شکاگو میں پرجوش ہجوم کے سامنے کاملا ہیرس نے ڈیموکریٹس کی طرف سے صدارتی نامزدگی کو قبول کرتے ہوئے عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ نومبر میں ہونے انتخابی معرکے میں ریپبلکن کے ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر اگے بڑھنے کا ایک نیا راستہ اختیار کریں گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق 59 سالہ کاملا ہیرس نے صدارتی لہجہ اختیار کرتے ہوئے امریکیوں کے لیے مواقع اور اتحاد کا پیغام دیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply