بھارتی وزیراعظم مودی کے طیارے کاپاکستانی فضائی حدود استعمال کرنیکا انکشاف ہوا ہے۔
سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کےطیارےنےپاکستان کی فضائی حدوداستعمال کی،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پولینڈ سے دہلی جارہے تھے ،طیارہ صبح سوادس بجےپاکستان کی حدود میں داخل ہوا۔
سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی کا طیارہ 11بج کر ایک منٹ پربھارت میں داخل ہوا، بھارتی وزیراعظم کا طیارہ 46 منٹ تک پاکستان کی حدود میں رہا،بھارتی وزیراعظم کا طیارہ چترال کے اوپر سے پاکستان کی حدود میں داخل ہوا ۔
طیارہ اسلام آباداورلاہورکےایئرکنٹرول ایریاسےگزرا،بھارتی وزیراعظم کاطیارہ لاہور سے ہوتا ہوا امرتسرمیں داخل ہوا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں