• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مسافر وں کو جہاز کے اندرفوٹوگرافی کی اجازت نہیں،ترجمان پی آئی اے

مسافر وں کو جہاز کے اندرفوٹوگرافی کی اجازت نہیں،ترجمان پی آئی اے

دوران سفر جہاز کے اندر تصاویر اور سوشل میڈیا کیلئے ویڈیوز بنانے کے معاملہ پر پی آئی اے حکام نے نوٹس لے لیا۔

ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران مسافروں کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز بنانے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس پر پی آئی اے حکام کی جانب سے دوران پرواز جہاز میں تصاویر و ویڈیوز بنانے پر پابندی اور اس کی روک تھام کیلئے مہم تیز کر دی گئی۔

جہاز کے اندر فضائی عملے کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز بنانے کی ممانعت کی اناؤنسمنٹ کی جانے لگی، پاکستانی ایوی ایشن رولز کے مطابق جہاز کے اندر دوران سفر فوٹوگرافی کی اجازت نہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

حکام پی آئی اے کے مطابق طیاروں میں مسافروں کی پرائیویسی اور کسی بھی قسم کے حادثات سے بچنے کیلئے فوٹو گرافی پہ ممانعت ہے، دنیا بھر میں تمام ایئرلائنز کی جانب سے دوران سفر ویڈیوز اور تصاویر بنانے کی ممانعت ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply