Believe You Can!
پہلے قدم کے مطابق آپ نے مانا کہ ذہنی طور پر مضبوط ہونا ممکن ہے۔ اب اس کا دوسرا قدم یہ ہے کہ آپ یہ مانیں کہ آپ بھی تبدیل ہو سکتے ہیں۔ آپکی شخصیت بھی بہترین ہو سکتی ہے۔
بہت سے لوگ پہلی بات پر تو یقین رکھتے ہیں کہ ایسا ممکن ہے۔ لیکن وہ اپنے بارے میں بدگمان ہوتے ہیں۔ انہیں ممکن کا تو آئیڈیا ہوتا ہے لیکن وہ خود کو تبدیل کرنے میں نااہلی محسوس کرتے ہیں۔
شخصی طور پر مضبوط ہونے کا دوسرا قدم یہ ہے کہ آپ یہ یقین رکھیں کہ آپ بھی 100 فیصد تبدیل ہو سکتے ہیں۔
روزوولٹ نے کہا تھا:
“Believe you can, and you are half way there”
“اگر صرف آپ یقین رکھیں کہ آپ کر سکتے ہیں، تو آپ کا آدھا سفر طے ہو جاتا ہے۔”
یقین سے ہی سارے بند راستے کھل جاتے ہیں۔ جب آپ یقین رکھیں گے تو یہ کائنات آپ کے لیے وسائل بھی مہیا کرے گی۔ لا آف اٹریکشن میں ایک اہم پہلو یقین ہونا بھی ہے۔
یہ انتہائی سادہ اور اہم اصول ہے۔ اس کے بنا زبردستی کسی کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
نیورو لنگوسٹک پروگرامنگ کا ایک مفروضہ یہ ہے کہ:
“The resources needed to change are already with you”
“تبدیلی یا بہتری کے جو ذرائع آپ کو چاہیے ہوتے ہیں، وہ پہلے سے آپ کے اندر موجود ہیں۔”
اس لیے اس بات پر شک کرنا چھوڑ دیں کہ آپ ذہنی طور پر مضبوط اور شخصی طور پر بہترین نہیں ہو سکتے۔ اس بات پر کامل یقین رکھیں۔
Strong Will
ذہنی مضبوطی کے لیے پہلا قدم یہ تھا کہ یہ ممکن ہے۔ دوسرا قدم یہ تھا کہ میں کر سکتا ہوں۔
اب تیسرا قدم ایک مضبوط ارادہ ہے۔ کوئی بھی چیز اپنے آپ پیدا نہیں ہوتی۔ بغیر بیج کے کبھی بھی درخت نہیں اگا کرتے۔
مضبوط ارادہ کریں کہ ذہنی طور پر مضبوط ہونا ہے۔ جب آپ ارادہ کریں گے تو یہ کائنات مختلف پہلوؤں سے آپ کو مواقع میسر کرے گی جس کی مدد سے آپ خود کو ذہنی طور پر مضبوط کر لیں گے۔
اگر آپ ذہنی طور پر تیار نہیں ہوں گے تو شاید مواقع آپ کے سامنے سے گزر جائیں، لیکن آپ ان کی شناخت نہ کر سکیں اور اس پر ایکشن نہ لے سکیں۔
رومن فلسفر سینیکا کا قول ہے
“Luck is where preparation meet the opportunity.”
“آپ کی تیاری کو موقع مل جائے تو اس کو قسمت کہا جاتا ہے” ۔
اگر تیاری نہیں ہوگی تو وہ لوگ اس موقع کو کھو دیں گے اور اس چیز کو بری قسمت سے منسوب کریں گے۔ جب کہ حقیقت میں وہ خود تیار نہیں تھے۔
جہاں آپ نے اپنی زندگی میں اور بھی ٹارگٹ رکھے ہوئے ہیں تو ان میں ذہنی صحت مضبوط کرنے کا ٹارگٹ بھی شامل کر لیں۔
تیسرا قدم مضبوط ارادہ ہے۔
اگلی پوسٹ میں اس کے مزید کچھ اہم اقدام بتائے جائیں گے
جاری ہے
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں