نئی دہلی:10خواتین سمیت 17 افراد جھلس کرجاں بحق

نئی دہلی میں واقع پلاسٹک فیکٹری میں ہولناک آتشزدگی سے دس خواتین سمیت سترہ افراد جھلس کرجان سے گئے جبکہ تین زخمی ہوگئے۔وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے واقعے کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے۔ ہلاک افراد کےلیے پانچ اور زخمیوں کیلئے ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے.بھارت میں گزشتہ دو ماہ کے دوران آگ لگنے کا یہ تیسرا بڑا واقعہ ہے۔۔ گزشتہ ماہ ممبئی میں آتشزدگی کے دو مختلف واقعات میں خواتین سمیت چھبیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply