• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • انڈیا ؛ دوا ساز فیکٹری میں دھاکے سے 17 افراد ہلاک، متعدد زخمی

انڈیا ؛ دوا ساز فیکٹری میں دھاکے سے 17 افراد ہلاک، متعدد زخمی

انڈین ریاست آندھرا پردیش کی ایک فارموسوٹیکل فیکٹری میں دھماکہ ہوا ہے جس میں 17 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ جائے وقوعہ پر متعدد انسانی اعضا بکھرے ہوئے پڑے تھے۔
ریاست آندھرا پردیش کے ضلع اناکاپلی میں واقع ادویات بنانے والی فیکٹری میں بدھ کی دوپہر کو آگ بھڑک اٹھی۔
پولیس سپریٹینڈنٹ ایم دیپیکا نے اے ایف پی کو بتایا کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہو گیا ہے اور کوئی بھی شخص عمارت کے اندر موجود نہیں ہے۔
پولیس نے تصدیق کی کہ حادثے میں 17 افراد ہلاک جبکہ 34 زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ تفتیش کاروں کے خیال میں دھماکہ گیس لیک ہونے سے ہوا ہے۔
مقامی پولیس افسر ایم بوکایاہ نے بتایا کہ کیمیائی اثرات کے باعث متاثرین کے جسم پر جھلسنے کے خوفناک نشانات تھے۔
’بہت ہی خوفناک اور دردناک تھا۔‘
انہوں نے بتایا کہ متاثرین بے حوش ہونے تک چیخیں مارتے رہے۔
دھماکے کی وجہ کا فوری طور پر علم نہیں ہو سکا تاہم وزیراعظم نریندر مودی نے جانوں کے ضیاع پر افسوس کرتے ہوئے ہر متاثرہ خاندان کے لیے 2 ہزار 380 ڈالر کے معاوضے کا اعلان کیا۔
ریاست آندھرا پردیش

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply