اسرائیل کو غیر متوقع حملے سے حیران کرسکتے ہیں:ایران

: اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف کوئی بھی جوابی کارروائی اس طرح کی جائے کہ وہ ناقابلِ یقین اور اچانک حملوں سے ششدر ہوکر رہ جائے۔

امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل پر جوابی حملے کا ایک مقصد یہ بھی ہونا چاہیے کہ مستقبل میں کسی کو بھی ایران پر حملے کی جرات نہ ہو۔

اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے اپنے بیان میں زور دیا کہ ایران اسرائیل کے خلاف انتہائی اچانک اور مکمل طور پر غیر متوقع جوابی کارروائی اس طرح کرے کہ اسرائیلیوں کی آنکھیں آسمان یا ریڈار اسکرینوں پر جمی ہوں اور اچانک زمین یا فضا سے یا پھر دونوں اطراف سے اچانک اور ناقابل یقین حملوں سے ششدر رہ جائیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف انتقامی کارروائی پر احتیاط کے ساتھ غور کرنا چاہیے تا کہ غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات پر کوئی منفی اثر نہ پڑے، جس کے لیے وقت، شرائط اور طریقہ کار میں ہم آہنگی رکھی جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب 31 جولائی کو تہران کے ایک حساس مہمان خانے میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو مبینہ طور پر اسرائیل نے ایک میزائل حملے میں شہید کیا تھا جس کا بدلہ لینے کے لیے ایران نے اسرائیل پر حملے کا اعلان کر رکھا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply