کمبخت ذہنی صحت (1)-محمد وقاص

(Possibility)
ذہنی طور پر مضبوط ہونے کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ انسان ذہنی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ روزمرہ کے مسائل اور چیلنجز سے بھی آسانی سے ڈیل کر لیتا ہے۔
اگر آپ ذہنی طور پر مضبوط ہونا چاہتے ہیں تو سب سے پہلا قدم یہ ہے کہ آپ یقین رکھیں کہ یہ ممکن ہے۔ بعض لوگ اس غلط فہمی کا شکار ہوتے ہیں کہ ذہنی مضبوطی ایک قدرتی امر ہے۔ کچھ لوگ ذہنی طور پر کمزور اور کچھ لوگ قدرتی  مضبوط  ہوتے ہیں۔

سائیکالوجسٹ جان لاک نے کہا تھا کہ جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو اس کا ذہن خالی سلیٹ کی طرح ہوتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ پیدا ہونے کے بعد فیملی، گھر والوں اور معاشرے نے جو کچھ آپ کو بتایا آپ نے اس کو سچ مان لیا۔

کیا ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ انہوں نے کچھ باتیں غلط بتا دی ہوں ؟ سوچیے۔
سائیکالوجسٹ سیگمنڈ فرائیڈ نے کہا تھا کہ بچے کے پہلے سات سال اس کی شخصیت پر گہرے اثر انداز ہوتے ہیں۔ لیکن اس کا ہرگز ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ اپنی شخصیت میں نمایاں تبدیلیاں نہ لا سکیں۔

یہ بات 200 فیصد درست ہے کہ آپ اپنی شخصیت میں نمایاں بہتری لا سکتے ہیں۔ ذہنی مضبوطی کے سفر میں پہلا قدم اس بات کا یقین کرنا ہے کہ یہ ممکن ہے۔ کسی چیز کی آگاہی نہ ہونا اس کے ناممکن ہونے کی دلیل نہیں ہوتا۔

ایکٹوٹی:
اپنی زبان یا دل میں بار بار دہرائیں کہ ہر کوئی ذہنی طور پر مضبوط ہو سکتا ہے۔ شخصیت کی تعمیر کسی بھی سٹیج پر ممکن ہے۔
پہلا قدم یہ یقین رکھنا ہے کہ یہ ممکن ہے۔ اگلی پوسٹوں میں اس کے مزید سٹیپس بتائے جائیں گے۔
پہلے قدم کے مطابق آپ نے مانا کہ ذہنی طور پر مضبوط ہونا ممکن ہے۔ اب اس کا دوسرا قدم یہ ہے کہ آپ یہ مانیں کہ آپ بھی تبدیل ہو سکتے ہیں۔ آپکی شخصیت بھی بہترین ہو سکتی ہے۔
بہت سے لوگ پہلی بات پر تو یقین رکھتے ہیں کہ ایسا ممکن ہے۔ لیکن وہ اپنے بارے میں بدگمان ہوتے ہیں۔ انہیں ممکن کا تو آئیڈیا ہوتا ہے لیکن وہ خود کو تبدیل کرنے میں نااہلی محسوس کرتے ہیں۔
شخصی طور پر مضبوط ہونے کا دوسرا قدم یہ ہے کہ آپ یہ یقین رکھیں کہ آپ بھی 100 فیصد تبدیل ہو سکتے ہیں۔
روزوولٹ نے کہا تھا:
“Believe you can, and you are half way there”
“اگر صرف آپ یقین رکھیں کہ آپ کر سکتے ہیں، تو آپ کا آدھا سفر طے ہو جاتا ہے۔”

یقین سے ہی سارے بند راستے کھل جاتے ہیں۔ جب آپ یقین رکھیں گے تو یہ کائنات آپ کے لیے وسائل بھی مہیا کرے گی۔ لا آف اٹریکشن میں ایک اہم پہلو یقین ہونا بھی ہے۔
یہ انتہائی سادہ اور اہم اصول ہے۔ اس کے بنا زبردستی کسی کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
نیورو لنگوسٹک پروگرامنگ کا ایک مفروضہ یہ ہے کہ:
“The resources needed to change are already with you”
“تبدیلی یا بہتری کے جو ذرائع آپ کو چاہیے ہوتے ہیں، وہ پہلے سے آپ کے اندر موجود ہیں۔”

Advertisements
julia rana solicitors london

اس لیے اس بات پر شک کرنا چھوڑ دیں کہ آپ ذہنی طور پر مضبوط اور شخصی طور پر بہترین نہیں ہو سکتے۔ اس بات پر کامل یقین رکھیں۔
اگلی پوسٹ میں اس کے مزید پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا۔
جاری ہے

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply