ملک بھر میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جو آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا اور اس سے روز مرہ کے معمولات زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
قدرتی آفات سے بچاؤ کے قومی ادارے کی ٹیم لیڈ منیجرزہرہ حسن نے اس صورتحال کے پیش نظر شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے تحفظ کیلئے قبل ازوقت حفاظتی اقدامات اختیار کریں اور تازہ ترین موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کے لئے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ کے نام سے موبائل ایپ ڈائون لوڈ کریں۔
ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موبائل ایپ ہنگامی حالت سے نمٹنے کے قومی اور صوبائی اداروں کو بروقت ضروری اطلاعات فراہم کرنے اور خطرے سے نمٹنے کیلئے قبل از وقت اقدامات کرنے میں مدد دیتی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں