ری پبلکن صدارتی امیدوارڈونلڈٹرمپ کا انتخابی ریلی سے خطاب میں کہنا تھا کہ بائیڈن نے امریکی معیشت تباہ کردی، بائیڈن کے دورمیں35لاکھ امریکی بیروزگار ہوئے، کملاہیرس صدر منتخب ہوئیں تورہی سہی امریکی معیشت کا کباڑہ نکال دیں گی۔
ٹرمپ نے کہا کہ میرے دورمیں مہنگائی کا نام ونشان نہ تھا،ترقی کرتی معیشت بائیڈن اورکملاہیرس کے حوالے کی تھی ۔
دوسری جانب امریکی خفیہ ایجنسیوں کی ایرانی حکومت پرالزام تراشی جاری ہے، ٹرمپ کی انتخابی مہم کوایرانی حکومت نے نشانہ بنایا،ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ کملاہیرس اوربائیڈن کی انتخابی مہم کونشانہ بنانے کی کوشش بھی کی گئی۔
مائیکروسافٹ، گوگل کی فراہم کردہ ای میلز سے معاملے کا انکشاف ہوا،ایرانی مہم کا مقصدامریکی نظام انتخابات سےعوام کا اعتماداٹھانا تھا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں