پارلیمنٹ ہاوس میں چوہوں کی بھرمار کے معاملے پر سی ڈی اے نے چوہے پکڑنے کے لیے انوکھا منصوبہ بنا لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہوں کو پکڑنے کے لیے12لاکھ سے زائد کا بجٹ مختص کیا گیا ہے،چوہے کھانے والی شکاری بلیوں کی خدمات لی جائیں گی، چوہے پکڑنے کے لیے جالی لگی خصوصی کڑکیاں بھی لگائی جائیں گی۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس کی چھتوں کی سیلنگ کی وجہ سے چوہوں کی بھرمار ہے، چوہے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے مختلف شعبوں میں رات کے اوقات میں اپنا کام دکھاتے ہیں،کئی دفاتر میں فائلیں چوہوں نے کتر دیں ہیں۔
ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے نجی شعبے کی بھی خدمات حاصل کرے گا،سینیٹ اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں چوہوں کے خاتمے کے لیے کارروائی سی ڈی اے کرے گا، چوہوں کو پکڑنے کے لیے پورے سال کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں