فلپائی اور چینی بحری جہازوں کا آپس میں ٹکراؤ

بحیرہ جنوبی چین میں فلپائن اور چین کے بحری جہاز ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔

فلپائن اورچین نے ایک دوسرے پر جہازوں کے تصادم کا الزام عائد کیا، چین کا کہنا ہے فلپائنی جہاز نے وارننگ نظرانداز کی، متنازعہ سمندری علاقے میں غیرقانونی طور پر داخل ہوا اورجان بوجھ کر چین کے جہاز سے ٹکرایا گیا۔

فلپائن نے جہازوں کے تصادم کا ذمہ دار چین کو قرار دیا، کہا اس سے فلپائن کے مال بردار جہاز کو نقصان پہنچا۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ چین بحیرہ جنوبی چین کے تقریباً تمام حصے پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے تاہم جنوب مشرقی ایشیا کے کئی ممالک بحیرہ جنوبی چین پر بھی متضاد دعوے کرتے ہیں اور بعض ان علاقوں پر اپنی سالمیت کی بات کرتے ہیں جس پر چین اپنا دعوی کرتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply