انسانی موت کی پیشگوئی؛نیاچیٹ بوٹ تیا رکرلیا گیا

ڈنمارک اور امریکا کے سائنسدانوں نے انسان کی موت کے وقت کی بھی پیشگوئی کرنے والا مصنوعی ذہانت ( اے آئی) کا حامل چیٹ بوٹ تیار کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لائف ٹوویک نامی یہ چیٹ بوٹ یہ بتاسکتا ہے کہ آپ کب اس دنیا سے رخصت ہونگے اور اسکی پیشگوئی حیرت انگیز طور پر 78 فیصد تک درست ہوتی ہے۔

جرنل نیچر کمپیوٹینشنل سائنس کے مطابق لائف ٹوویک ڈنمارک کے ہیلتھ اور ڈیموگرافک ریکارڈ کے ڈیٹا سیٹ کو استعمال کرکے تجزیہ کرتا ہے۔ اے آئی چیٹ بوٹ جن عوامل کا تجزیہ کرتا ہے ان میں آمدنی، پیشہ اور میڈیکل ہسٹری شامل ہے، اسکے علاوہ زندگی کے دیگر عوامل سے کسی بھی شخص کی عمر کا اندازہ کرتا ہے۔

یہ اے آئی ماڈل زندگی کے اہم واقعات کو لفظوں میں تبدیل کرتا ہے، جس میں اعداد و شمار سے بھرپور جملے شامل ہیں جو کسی شخص کی زندگی کا احاطہ کرتا ہے اور اس معلومات کو کسی شخص کی موت کی پیش گوئی کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

اس حوالے سے 35 سے 65 سال والے افراد کے ایک گروپ کے ٹیسٹ میں لائف ٹوویک نے حیرت انگیز طور پر بالکل درست پیش گوئی کی کون مر جائے گا اور کون زندہ رہے گا۔

لیکن محقیقین کی جانب سے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ یہ مصنوعی ذہانت (اے آ ئی ) چیٹ بوٹ پبلک یا پھر انشورنس کمپنیوں جیسے اداروں کے استعمال کےلیے نہیں ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس تحقیق کے مرکزی مصنف پروفیسر سونے لہمین نے کہا کہ اے آئی کو غلط ہاتھوں میں نہیں جانا چاہیے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply