• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ٹرمپ کا کاملاہیرس کو صدارتی انتخابات میں شکست دینے کا دعویٰ

ٹرمپ کا کاملاہیرس کو صدارتی انتخابات میں شکست دینے کا دعویٰ

صدارتی انتخابات میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کاملاہیرس کو شکست دینے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کاملاہیرس کو شکست دینا جو بائیڈن کو ہرانے سے بھی زیادہ آسان ہے، کاملاہیرس نے بدترین معاشی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاملاہیرس کو انتخابات میں آسانی سے شکست دے دوں گا ، میں نہ جیتا تو امریکی معیشت ڈپریشن میں چلی جائے گی، جیت کر امریکا کو مضبوط بناؤں گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے امریکا میں صدراتی انتخابات نومبر کے پہلے ہفتے میں ہورہے ہیں جس میں کاملاہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply