• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستانی اعلیٰ فوجی افسران کی گرفتاری پرامریکہ کا بڑا بیان سامنے آگیا

پاکستانی اعلیٰ فوجی افسران کی گرفتاری پرامریکہ کا بڑا بیان سامنے آگیا

امریکا نے کہا ہے کہ چند اعلیٰ فوجی افسران کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی ڈپٹی پریس سیکرٹری سبرینا سنگھ نے نیوز بریفنگ میں کہا ہے کہ امریکا کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات کے حوالے سے غیر جانب داری کے اصولوں پر عمل پیرا ہے۔

سبرینا سنگھ کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کی اسٹریٹجک اور دیگر بہت سے امور میں مضبوط شراکت داری ہے، دونوں ملکوں نے بین الاقوامی فورمز میں ساتھ کام کیا ہے۔

پینٹاگون کی ڈپٹی پریس سیکرٹری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا بیشتر معاملات میں مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں اور اس کے لیے تیار بھی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

امریکی محکمہ دفاع کی ڈپٹی پریس سیکرٹری نے مزید کہا کہ دونوں ملک کے تعلقات خوش گوار رہے ہیں اور اس وقت بیشتر بین الاقوامی معاملات میں فکر و نظر کی ہم آہنگی پائی جاتی ہے، دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کی گنجائش پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply