• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ترک پارلیمنٹ: اجلاس کے دوران اراکین کی ایک دوسرے پر لاتوں مُکوں کی برسات

ترک پارلیمنٹ: اجلاس کے دوران اراکین کی ایک دوسرے پر لاتوں مُکوں کی برسات

ترک پارلیمنٹ کے آج ہونے والے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان جھگڑے میں لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال ہوا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اپوزیشن کے رکن پارلیمنٹ احمد سک تقریر کررہے ہیں جس دوران حکومتی اراکین ان کی جانب بڑھتے ہیں۔

اس دوران ایک حکومتی رکن احمد سک کو مکا مارتا ہے اور اس بعد درجنوں اراکین جھگڑے میں کود پڑتے ہیں۔

ویڈیو میں جھگڑے کے دوران اپوزیشن کے رکن پارلیمنٹ کے چہرے پر پڑنے ولا نشان بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ پارلیمنٹ کے فرش پر خون بھی گرا ہوا نظر آرہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اپوزیشن رکن جیل سے الیکشن لڑنے والے ایک رکن کان اتالے کو پارلیمنٹ آنے کی اجازت دینے کے حوالے سے تقریر کررہے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply