• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مقابلہ حسن میں بیٹی کی چوتھی پوزیشن ،باپ نے گولیاں چلا دیں،جوابی فائرنگ میں ہلاک

مقابلہ حسن میں بیٹی کی چوتھی پوزیشن ،باپ نے گولیاں چلا دیں،جوابی فائرنگ میں ہلاک

مقابلہ حسن میں بیٹی کی چوتھی پوزیشن آنے پر والد نے ججوں پر فائرنگ کر دی۔
تفصیلات کے مطابق برازیل میں ایک مقابلہ حسن کی تقریب میں حصہ لینے والی لڑکی کے والد نے ججوں پر گولیاں برسادیں جب اس کی بیٹی کو ججوں نے چوتھی پوزیشن دی۔
یہ واقعہ الٹامیرا شہر میں مقابلہ حسن تقریب کے اختتام پر پیش آیا، مقابلہ ختم ہونے کے تقریباً دو گھنٹے بعد شرکاء میں سے ایک کے والد نے اپنی بیٹی کے چوتھی پوزیشن پر آنے پر غصے کا اظہار کیا اور ججوں کے معیار پر سوال اٹھاتے ہوئےفائرنگ شروع کر دی۔
جہاں مقابلہ حسن منعقد ہواوہاں پرائیویٹ سیکیورٹی اور ملٹری پولیس کا عملہ موجود تھا لیکن ناراض والد نے کسی کی بھی پرواہ نہیں کی اور ججوں کیجانب فائر کیے تاہم انکی گولی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس نےجواباً لڑکی کے والد پر فائر کیے جس سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے لڑکی کا والد ہسپتال میں انتقال کرگئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply