• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • واٹس ایپ انسان دشمن ٹیکنالوجی اور امپیریل ازم ہے، اس سے جان چھڑائیں ؛ مادورو

واٹس ایپ انسان دشمن ٹیکنالوجی اور امپیریل ازم ہے، اس سے جان چھڑائیں ؛ مادورو

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل کمیونیکیشن اپیلی کیشن ‘واٹس ایپ’ نے ملک کا پورا ڈیٹا بیس حزب اختلاف کے لیڈر کے حوالے کر دیا ہے۔

دارالحکومت کاراکاس میں سرکاری ٹیلی ویژن ‘وی ٹی وی’ کے لئے جاری کردہ بیانات میں انہوں نے کہا ہے کہ “ہمیں، ویزویلا کو انسان دشمن ٹیکنالوجکل امپیریل ازم کے تسلط سے بچانا چاہیے۔ واٹس ایپ نے وینزویلا کا پورا ڈیٹا بیس دہشت گردوں، حزب اختلاف کی شیطان ا ور مفرور لیڈر ‘ماریا کورینا’، ‘مچاڈو’ اور قانون کے مفرور ‘ایڈمونڈو گونزالیز’ اور اس کے حمایتیوں کے حوالے کر دیا ہے۔ آپ کون ہیں، آپ کے دوست کون ہیں، آپ کس موضوع پر بات کر رہے ہیں ، کون سے ویڈیو شیئر کر رہے اور کیسی آراء لکھ رہے ہیں یہ سب کچھ حزب اختلاف کے حوالے کر دیا گیا ہے”۔

مادورو نے اپنی ٹیلی فون اسکرین کیمروں کو دیکھا کر کہا ہے کہ” ہمیں واٹس ایپ کو اپنی زندگیوں سے خارج کر دینا اور ویزویلا کو انسان دشمن ٹیکنالوجکل امپیریل ازم کے قبضے سے چھُڑا لینا چاہیے”۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ مادورو نے 7 اگست کو واٹس ایپ ایپلی کیشن کو سرکاری سطح پر ختم کر دیا تھا۔ موجودہ پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اس ایپلی کیشن سے فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو بھی دھمکیاں مل رہی ہیں لہٰذا عوام سے میری اپیل ہے کہ رضاکارانہ اور درجہ بہ درجہ شکل میں واٹس ایپ کو اپنے ٹیلی فونوں سے خارج کر دیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply