فائیورنے پاکستانی فری لانسرز کو کام سے روک دیا

پاکستانی نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد فری لانسنگ سے منسلک ہے۔ جو انٹرنیٹ کے ذریعے مختلف سائٹس پر کام کرکے نہ صرف اپنا پیٹ پال رہے ہیں بلکہ غیرملکی کرنسی میں آمدن کی وجہ سے ملک کو بھی فائدہ پہنچا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان میں سوشل میڈیا سائٹس پر رسائی میں دشواری دیکھنے میں آرہی ہے۔ جس سے سب سے زیادہ متاثر فری لانسرز ہورہے ہیں۔ کیونکہ ان کی آمدن کا بڑا ذریعہ ہی انٹرنیٹ سے منسلک ہونا ہے۔

واضح رہے کہ https://erozgaar.pitb.gov.pk/ پر جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان فری لانسنگ میں دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔ فری لانسرز کی وجہ سے پاکستان کو 0.5 بلین ڈالرز (5کروڑ امریکی ڈالرز) کا فائدہ پہنچ رہا ہے۔ پاکستان میں دنیا بھر کے فری لانسرز کے قریبا 9 فیصد موجود ہیں۔

آکسفورڈ انٹرنیٹ انسٹی ٹیوٹ (OII) کے ذریعہ 2017 میں شائع کردہ آن لائن لیبر انڈیکس میں پاکستان کو فری لانسنگ کے لیے چوتھے مقبول ترین ملک کے طور پر درجہ دیا گیا ہے اور انٹرنیٹ کمیونیکیشنز اینڈ ٹیکنالوجی (ICT) آؤٹ سورسنگ کی تیزی سے ترقی کی وجہ سے اسے مسلسل سرفہرست مقامات میں شمار کیا جاتا ہے۔

ان ہی مختلف سائٹس میں سے ایک سائٹ فائیور ہے جو کہ فری لانسنگ کا بڑا پلیٹ فارم مانا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر فائیور کی جانب سے ایک میسج گردش کررہا ہے۔ جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ میسج فائیور کی جانب سے پاکستانی فری لانسرز کو بھیجا رہا ہے۔

میسج میں کہا گیا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان میں انٹرنیٹ مسائل کی وجہ سے آپ کو اپنے آرڈرز بروقت پورے کرنے میں مشکلات درپیش آرہی ہیں۔ جس کا اثر آپ کی ریٹنگ پر ہوسکتا ہے۔ اس لیے فائیور انٹرنیٹ مسائل کی وجہ سے آپ کا اسٹیٹس “دستیاب نہیں” کررہا ہے۔

تاہم فائیور کی جانب سے میسج میں واضح کیا گیا ہے کہ اس اسٹیٹس سے فری لانسرز کی ریٹنگ پر منفی اثر نہیں ہوگا۔

اسی طرح کا ایک اور میسج سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے۔ جس میں ایک فری لانسر کے اسٹیٹس پر انٹرنیٹ مسائل کی وجہ سے “دستیاب نہیں” لکھا دیکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کی ایکس (سابق ٹوئٹر) تک رسائی کافی محدود کردی گئی ہے تاہم اب چند روز سے واٹس ایپ اور فیسبک صارفین کو بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فیسبک کے استعمال میں دشواری پر یہ سوال بھی اٹھایا گیا ہے کہ کیا حکومت نے فیسبک پر بھی پابندی عائد کردی ہے تاہم اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں آسکی ہے۔ چند صارفین کی جانب سے اس دشواری کو فائروال کے نقصانات بھی کہا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پبلک نیوز

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply