امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ کو ملکی معیشتوں کیلئے مفید قرار دے دیا گیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں انکشاف کای گیا ہے کہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ جس ملک میں جاتی ہیں وہاں کی معیشت اٹھا دیتی ہیں۔ ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ سے لندن کو 38 کروڑ ڈالر کا ریونیو ملا۔
رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ سے ٹوکیو کو 22 کروڑ 80 لاکھ کا ریونیو ملا۔ میکسیکو سٹی کو 6 کروڑ ڈالر کا ریونیو ملا جبکہ آسٹریا میں کنسرٹ منسوخ ہونے سے ملکی معیشت کو 6 کروڑ ڈالر سے زائد نقصان کا تخمینہ لگایا گيا ہے۔
عالمی اقتصادی ماہرین ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ سے ملکی معیشت کے فائدے کو سوئفٹونومکس کا نام دیتے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے ویانا کنسرٹس میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا تھا۔ دہشتگردی منصوبے کے الزام میں 3 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں