• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مذہبی تہوار کے پوسٹر پر میا خلیفہ کی تصویر نے نئی بحث چھیڑ دی

مذہبی تہوار کے پوسٹر پر میا خلیفہ کی تصویر نے نئی بحث چھیڑ دی

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ بھارت میں کیوں موضوع بحث ہیں؟ ایسا کیا ہوگیا کہ پولیس کو ایکشن لینا پڑا؟

بھارتی میڈیا کی خبر یہ ہے کہ بھارتی ریاست تامل ناڈو کے کانچی پورم ضلع میں ایک مذہبی تہوار کے لیے لگائے گئے ہورڈنگ میں فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ کی تصویر لگادی گئی,یہ ہورڈنگ ’ آدی‘ تہوار کے لیے لگایا گیا تھا، جس میں تامل ناڈو بھر کے مندروں میں دیوی اماں (پاروتی) کی پوجا کی جاتی ہے۔
عظیم الشان ایونٹس کے ایک حصے کے طور پر کوروویملائی میں ناگتھمن اور سیلیامان مندروں میں ہورڈنگس لگائے گئے تھے،ان میں سے ایک ہورڈنگ اس وقت وائرل ہوا جب میا خلیفہ کی تصویر دیوتاؤں کی تصویروں کے ساتھ دکھائی دی.

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس  کو ایڈٹ کرکے لگایا گیا ہے , میا خلیفہ  ’پال کڈم‘ (دودھ کا برتن) اٹھائے ہوئے ہے جو تہوار میں روایتی چڑھاوے کا ایک حصہ ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ہورڈنگ لگانے کے ذمہ دار افراد نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ان کی اپنی تصویر بھی ہورڈنگ میں ظاہر ہو، اس لیے انہوں نے ہورڈنگ پر اپنے نام آدھار کارڈ کی طرح لکھوائے ہیں،ہورڈنگ کی تصویر وائرل ہونے بعد علاقے میں تہلکہ مچا دیا جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے ہٹا دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply