امریکی میڈیا کے مطابق امریکا اسرائیل کو3.5ارب ڈالرکی امداددے گا،یہ رقم ہتھیاروں اور دفاعی آلات کی خریداری کیلئے استعمال ہوگی۔
واشنگٹن ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رقم امریکی کانگریس کے منظورکردہ 14.1ارب ڈالرامدادی پیکیج کا حصہ ہے ،اس رقم سے اسرائیل امریکا سے جدیدہتھیار،دفاعی آلات خریدسکتا ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ امدادی پیکیج ایران کے ممکنہ حملے کے تناظرمیں دیاگیا ہے ۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں