بنگلہ دیش کے صدر شہاب الدین نے جسٹس سعید رفعت احمد کو نیا چیف جسٹس مقرر کر دیا ۔
بنگلہ دیش کے سیکرٹری قانون کے مطابق جسٹس سید رفعت احمد بنگلادیش کے 25ویں چیف جسٹس مقرر ہوئے ہیں، سپریم کورٹ کے ہائیکورٹ ڈویژن کے سب سے سینئر جج ہیں، انہیں پہلے اپیلٹ ڈویژن کا جج مقرر کیا گیا اور پھر چیف جسٹس بنایا گیا ہے۔
واضح رہے بنگلادیش کے نئے چیف جسٹس کی تقرری جسٹس عبیدالحسن کے مستعفی ہونے کے بعد کی گئی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں