امریکا میں ہائیڈروجن اور بجلی سے چلنے والی ایک فضائی ٹیکسی نے ریکارڈ 523 میل کی پرواز مکمل کرلی۔
گزشتہ دنوں کی جانے والی یہ پرواز کیلیفورنیا میں کی گئی، پرواز مکمل ہونے پر طیارے میں صرف 10 فیصد ہائیڈروجن ایندھن باقی بچا اور ماحول دوست ایندھن ہونے کے سبب بطور فضلا صرف پانی خارج ہوا۔
جوبی ایوی ایشن کی یہ ایئر ٹیکسی اپنی نوعیت کا پہلی ہائیڈروجن برقی ایئر کرافٹ ہے جو عمودی انداز میں ٹیک آف یا لینڈ کرتا ہے۔
جوبی کے بانی اور چیف جو بین بیورٹ کا کہنا تھا کہ فضائی سفر انسانی ارتقاء میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے لیکن اس کیلئے صاف راستے ڈھونڈنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کمپنی کی بیٹری-الیکٹرک ایئر ٹیکسی سے شہروں میں گھومنے کے طریقے میں بنیادی تبدیلی رُونما ہوئی، اب کمپنی ایک ایسی ٹیکنالوجی بنا رہ ہے جو ہائیڈروجن الیکٹرک ایئرکرافٹ کو استعمال کرتے ہوئے علاقائی سفر کو نئی شکل دے سکتی ہے۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ اس کی ایئر ٹیکسی مین ہیٹن سے جے ایف کینیڈی ایئرپورٹ تک کار میں طے کیا جانے والا ایک گھنٹے کا دورانیہ کم کر کے 7منٹ تک لے آئے گی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں