• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بحیثیت مسلمان خود کو غیر محفوظ سمجھتا ہوں ؛میئر لندن

بحیثیت مسلمان خود کو غیر محفوظ سمجھتا ہوں ؛میئر لندن

میئر صادق خان نے لندن میں ہونے والے مظاہروں پر تشویش کا اظہار کیا،میئر صادق خان کا کہنا ہے کہ انتہائی دائیں بازو کے فسادات کے بعد میں ایک مسلمان کے طور پر خود کو محفوظ نہیں سمجھتا،میرا دل برطانیہ میں ہونے والی ہلاکتوں پر دل شکستہ ہے۔

لندن کے میئر صادق خان نے دی گارڈین کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے دو ہفتوں کے دوران یہ جو فسادات ہو رہے ہیں یہ ناقابل یقین ہیں مجھ سمیت کوئی بھی مسلمان اب یہاں خود کو محفوظ نہیں سمجھتا۔

انہون نے کہا کہ جب آپ کو آپ کے مذہب یا آپ کی جلد کے رنگ کی وجہ سے نشانہ بنایا جاتا ہے تو اس کی وضاحت کرنا مشکل ہو جاتا ہے، میرے لیے دل دہلا دینے والی بات ہے۔

میئر لندن صادق خان نے بچوں کی قتل کی بھی شدید مذمت کی۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ پچھلے دنوں ہونے والی 3 بچوں کی ہلاکتوں نے برطانیہ میں فسادات کو جنم دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply