کتوں کے لیے پرفیوم متعارف کرا دیا گیا

پُرتعیش اطالوی برانڈ نے کتوں کیلئے پرفیوم متعارف کرا دیا جس کا نام کمپنی کے شریک بانی کے کتے کے نام ’ فی فی‘ پر رکھا گیا ہے۔

یہ پرفیوم الکوحل سے پاک ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ آزمائش کے بعد جانوروں کے ڈاکٹروں نے اس پرفیوم کو منظوری دے دی ہے۔

99 یورو قیمت کا یہ پرفیوم ایک شاہکار قرار دیا جا رہا ہے جس میں یلینگ یلینگ، مشک اور صندل شامل ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

پرفیوم کی بوتل پر 24 قیراط سونے کا پانی چڑھا کتے کا پنجہ چھاپا گیا ہے جس کا مقصد کمپنی کے مالک کا اپنے پالتو سے محبت سے کا اظہار ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply