• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دہلی :پاکستانی ہائی کمیشن کیجانب سے راہول گاندھی کو آم کی پیٹیوں کا تحفہ

دہلی :پاکستانی ہائی کمیشن کیجانب سے راہول گاندھی کو آم کی پیٹیوں کا تحفہ

دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی سمیت 7 بھارتی اراکین پارلیمنٹ کو آموں کی پیٹوں کا تحفہ دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سفارتی تعلقات کی بنا پر پاکستانی ہائی کمیشن نے راجے سباہ کے ایم پی کپل سبال کو بھی آموں کی پیٹی بھیجی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کانگرس رہنما ششی تھرور، سماج وادی پارلیمنٹرین محب اللہ ندوی، ایس پی پارلیمانی ضیاء الرحمان بارگ ،غازی پور کے ایم پی افضل انصاری اور کیرانہ سے ایس پی پارلیمنٹیرین اقراء حسن کو بھی آموں کی پیٹیاں تحفے میں بھیجی گئیں ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بھارتی میڈیا نے کہا ہے آموں کی پیٹیوں کے تحفے کے بعد یونین منسٹر کی جانب سے راہول گاندھی پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply