یحییٰ سنوار فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے نئے سربراہ بن گئے۔
حماس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اب یحییٰ سنوار حماس کے سیاسی دفتر کی سربراہی کریں گے۔
یحییٰ سنوار اس سے قبل غزہ میں حماس کی سربراہی کررہے تھے۔
خیال رہے کہ حماس کے سیاسی دفتر کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ 31 جولائی کو تہران میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔
Advertisements
اسماعیل ہنیہ نومنتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری کیلئے تہران میں موجود تھے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں