میک اپ آپ کو کینسر اور بانجھ پن کا شکار بنا سکتا ہے

خوبصورت نظر آنے کی خواہش میں خواتین جن پراڈکٹس کا استعمال کرتی ہیں اب خبردار ہوجائیں کیونکہ نئی تحقیق میں خواتین کے لیے انتہائی پریشان کن بات سامنے آئی ہےکہ کاسمیٹکس کا استعمال کینسر سمیت دیگر جلدی امراض کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔

جی ہاں ماہرین کے مطابق میک اپ کے استعمال سے خواتین میں تولیدی صحت سے متعلق امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے الرٹ جاری کیا ہے جس میں انکا ماننا ہے کہ،’خواتین میں تولیدی صحت سے متعلق بیماریوں کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے جس کی وجہ عام طور پر میک اپ میں استعمال ہونے والے چارکول، پیرابینز اور فیتھلیٹس جیسے کیمیکلز ہیں۔

اس حوالے سے ماہر امراض چشم ڈاکٹر ثمینہ حق نے ان کیمیکلز سے منسلک صحت کے خطرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کاجل میں چارکول، لپ اسٹک میں پیرا بینز، اور مختلف بیوٹی پروڈکٹس میں موجود فتھالیٹس xenoestrogens کے طور پر کام کرتے ہیں جو خواتین کے ہارمونز میں خلل ڈالتے ہیں اور مہاسوں اور چھاتی کے کینسر جیسی پیچیدہ بیماریوں کا حصہ بنتے ہیں۔

علاوہ ازیں اس موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے ماہر نفسیات ڈاکٹر فاریہ نے خواتین پر نفسیاتی اثرات کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا اوراس بات پر زور دیا کہ سماجی دباؤ نوجوان خواتین میں شدید ڈپریشن کا باعث بن سکتا ہے، جس سے نہ صرف ان کی ذہنی صحت متاثر ہوتی ہے بلکہ ان کی خاندانی زندگی بھی متاثر ہوتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

صرف یہی نہیں بلکہ ماہرین نے انکشاف کیا کہ کاسمیٹکس کے سامان میں منشیات کا استعمال ہوتا ہے جو کافی نقصان دہ ہو سکتا ہے جب کہ اس میں استعمال ہونے والے کیمیائی مواد سے کینسر اور سانس کی بیماری جیسی خطرناک بیماریاں لاحق ہونے کے خطرات ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply