سمندری طوفان کا رُخ فلوریڈا کی جانب، ایمر جنسی نافذ

سمندری طوفان ڈیبی کا آج امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی علاقے بگ بینڈ سے ٹکرانے کا امکان ہے۔

امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق ٹکرانے کے بعد طوفان کی شدت میں کمی آنے کی توقع اور شدید بارشیں ہوں گی۔

نیشنل ہریکین سینٹر کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث فلوریڈا، جارجیا اور ساؤتھ کیرولائنا کے علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلوریڈا کے متعدد شہروں میں ہنگامی حالات نافذ کر دیے گئے ہیں جبکہ طوفان سے متاثر ہونے والے ساحلی علاقوں میں انخلا کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس کے علاوہ جارجیا اور ساؤتھ کیرولائنا میں بھی ہنگامی حالات کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply