• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت جاتے ہوئے حسینہ واجد کیساتھ جہاز میں کتنے لوگ تھے ؟

بھارت جاتے ہوئے حسینہ واجد کیساتھ جہاز میں کتنے لوگ تھے ؟

بنگلہ دیش میں ایک ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں اور سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد وزیراعظم شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دے کر بھارت پہنچ گئیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ واجد کو بنگلادیش سے بھارت لے جانے والی پرواز AJAX1431 میں ان کے ہمراہ ان کی بہن بھی سوار تھیں,بنگلہ دیش سے شیخ حسینہ واجد کی روانگی کے فوری بعد آن لائن ٹریکنگ ویب سائٹ Flightradar24.com پر یہ فلائٹ سب سے زیادہ ٹریک کی جانے والی پرواز بن گئی۔

اس ویب سائٹ پر درج تفصیلات کے مطابق پرواز AJAX1431 ایک لاک ہیڈ C-130J ہرکولیس ملٹری ٹرانسپورٹ جیٹ ہے جسے بنگلہ دیشی فضائیہ آپریٹ کرتی ہے,یہ لاک ہیڈ C-130J ہرکولیس ملٹری ٹرانسپورٹ جیٹ دراصل ایک 4 انجن والا ٹربوپروپ ملٹری ٹرانسپورٹ ہوائی جہاز ہے، جو اپنی غیرمعمولی استعداد کے لیے جانا جاتا ہے۔

یہ ٹیکٹیکل ایئر لفٹ، ریسکیو اور اسپیشل آپریشنز سمیت بڑے پیمانے پر کیے جانے والے مختلف مشنز کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

شیخ حسینہ واجد کو بھارت لے جانے والا جہاز C-130J، کلاسک C-130 ہرکولیس کا ایک تازہ ترین ورژن ہے، جس میں نئے انجن، جدید فلائٹ ڈیک اور جدید سسٹم موجود ہیں، جس کے سبب اہم مشنز کے لیے اسے بہترین انتخاب سمجھا جاتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دریں اثنا بھارت نے بنگلا دیش آنے جانے والی تمام پروازیں اور ٹرینیں روک دی ہیں اور بارڈر سیکیورٹی فورس کو کسی بھی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ کردیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply