امریکی خاتون نے اوبر ڈرائیور پر اچانک کالی مرچ کے اسپرے سے حملہ کرکے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا۔
نیویارک پوسٹ کے مطابق یہ خوفناک مناظر لیکسنگٹن ایونیو اور ایسٹ 65 ویں اسٹریٹ پر منگل کی رات 11:20 پر ریکارڈ کیے گئے,سوشل میڈیا پر وائرل فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ اوبر ڈرائیو جب فون پر کسی کے ساتھ بات چیت میں مصروف تھا اسی لمحے مسافر خاتون اچانک جان بوجھ کی ڈرائیور کی آنکھوں میں اسپرے سے حملہ کردیتی ہیں۔
اس لمحے ڈرائیور نے اپنی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی اور فوری طور پر گاڑی کا دروازہ کھول کر باہر کی جانب بھاگا، جبکہ خاتون کے ہمراہ موجود انکی سہیلی جو کہ اس لمحے سے خوفزدہ دکھائی دے رہی تھی جو اس کو رکنے کی التجا کرتی رہی۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ، حکام کے مطابق حملے کے بعد ڈرائیور نے آنکھ میں تکلیف کی وجہ سے طبی امداد لینے سے انکار کر دیا جبکہ محترمہ گیلبیولٹ کو بدھ کی صبح تقریباً 12:45 بجے حراست میں لے لیا گیا اور ان پر تھرڈ ڈگری حملہ اور بدتمیزی کا الزام لگایا گیا۔
NYC
Woman randomly maces Uber driver ‘because he’s brown’ pic.twitter.com/GKHBkBvESr
— The Daily Sneed™ (@Tr00peRR) August 2, 2024
واضح رہے کہ بلا اشتعال حملے کے پیچھے محرکات ابھی تک واضح نہیں ہیں اور پولیس تاحال اس واقعے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں