حیدرآباد میں جدید آلات کے ذریعے سول ہسپتال کے انویٹیو اینڈ ایڈوانس سرجری وارڈ میں کامیاب سرجریز کی گئیں۔
پروفیسر ڈاکٹر ارشد ابڑو کا کہنا ہے کہ خطے کے 70 ممالک سے زائد کو سپروائز کرنے والے ٹیکنالوجسٹ کی جانب سے جدید آلات سول ہسپتال لائے گئے،فور کے اور تھری ڈائمنیشن آلات کے ذریعے جدید طرز کی سرجری ہوسکے گی۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جدید آلات پاکستان میں کہیں استعمال نہیں ہوا ،پہلی مرتبہ سول ہسپتال حیدرآباد میں متعارف کرایا ہے ، امیج ٹیکنالوجی کے ذریعے چھوٹے آپریشنز کے علاوہ کینسر اور اوپن سرجریز بھی کی جاسکیں گی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں