• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • 22منرل واٹر برانڈز کو انسانی استعمال کے لئے مضر صحت قرار دیدیا گیا

22منرل واٹر برانڈز کو انسانی استعمال کے لئے مضر صحت قرار دیدیا گیا

منرل واٹر کے 22 برانڈ انسانی استعمال کے لئے مضر صحت قرار دے دیے گئے۔

سندھ فوڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق مضر صحت قرار دئیے جانے والے منرل واٹر میں فجی، بی آر او ایچ 20, کوہ نور اور رویال سلور شامل ہیں۔ مضر صحت پانی میں اسمارٹ، ایکوا قسمت، آشا پریمیم ، ڈرنکنگ واٹر ، بکسٹن، کلف واٹر ، ہیلتھ ڈرنکنگ واٹر ، کرسٹل پیور لائف، ڈریم پیور، نیو ہیلتھ ڈرنکنگ واٹر ، اورئیل، پرواز واٹر، پریمیم صفا، پیور ری فائیڈ واٹر، اسمارٹ پیور واٹر، اسپیلش واٹر، اسٹل، اسٹار لائٹ واٹر، وی وو، واٹر پلس پریمیئم ڈرنکنگ اور مصافی شامل ہیں۔

ان منرل واٹر کو PCRWR نے انسانی صحت کے استعمال کے لئے مضر صحت قرار دیا ہے۔ سندھ فوڈ اتھارٹی نے منرل واٹر کی انتظامیہ کو سات دن میں اپنی مصنوعات مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کردی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی مزمل حسین ہالیپٹو کا کہنا ہے کہ سندھ فوڈ اتھارٹی کے احکامات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کسی کو بھی انسانی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply