اسماعیل ہنیہ کی آخری ویڈیو میں کیا پیغام تھا؟

حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ایران میں شہادت سے قبل آخری ویڈیو اور تصویر سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے وکٹری کا نشان بھی بنایا۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل تہران میں مبینہ میزائل حملے میں شہید کیے جانے والے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے قبل کی ویڈیو اور تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس کو ان کی زندگی کی آخری ویڈیو اور تصویر کہا جا رہا ہے۔

ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے کی ایک ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں شیئر کی جا رہی ہے جس کو کئی دیگر بین الاقوامی میڈیا نے بھی نشر کرنا شروع کیا ہے۔

اس ویڈیو میں اسماعیل ہنیہ کو نومنتخب ایرانی صدر مسعود پیز شکیان سے ہنستے مسکراتے گلے ملتے اور گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے ساتھ بڑی تعداد میں دیگر لوگ بھی موجود ہیں۔

ویڈیو میں اسماعیل ہنیہ ہاتھوں سے وکٹری کا نشان بھی بنایا،جس وقت یہ ویڈیو بنائی جا رہی تھی تو وہاں موجود کسی کے بھی وہم وگمان میں نہ ہوگا کہ وہ اسماعیل ہنیہ کو آخری بار دیکھ رہے ہیں، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس پر صارفین کے تبصرے بھی جاری ہیں اور اکثر نے اسے تاریخی ویڈیو قرار دے دیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ جو ایرانی صدر مسعود پیز شکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران گئے تھے،انہیں تقریب کے بعد بدھ کی علی الصباح تہران میں اس گیسٹ ہاؤس میں جہاں وہ مقیم تھے مبینہ میزائل حملے میں محافظ سمیت شہید کر دیا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply