مودی سرکار مخالف فلم یوٹیوب پر کس نے بلاک کروائی؟

مودی سرکار نے یوٹیوب پر اپنے مخالف دستاویزی فلم کو بلاک کروا دیا ہے۔

17 جون کو آسٹریلوی دستاویزی فلم “Infiltrating Australia- India Secret War” میں مودی سرکار کی گھناونی اصلیت سے پردہ اٹھایا گیا۔ دستاویزی فلم میں بھارتی جاسوسوں کی جانب سے آسٹریلیا میں مقیم سکھوں کو نشانہ بنانے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

آسٹریلوی چینل کے مطابق بھارت کی انفارمیشن اور براڈکاسٹنگ منسٹری کے حکم پر اسے فوری طور پر بلاک کرنے کو کہا گیا ہے جبکہ یوٹیوب کی جانب سے آسٹریلوی چینل کو نوٹس بھیجا گیا ہے کہ وہ اس دستاویزی فلم کو بھارت میں چلانے سے روکیں۔

آسٹریلوی چینل کے بارہا منع کرنے کے باوجود مودی سرکار نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس فلم کو بلاک کرنے پر اصرار کیا ہے۔

آسٹریلوی چینل کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ مارچ 2024 میں یوٹیوب نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں مودی سرکار کے ملوث ہونے والی دستاویزی فلم کو بھی بلاک کیا، اس سے قبل بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے مودی کے گجرات فسادات پر مبنی دستاویزی فلم میں برطانوی نشریاتی ادارے کو ہتک عزت کا نوٹس جاری کیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مودی حکومت نے اس دستاویزی فلم کو متعصبانہ پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے اس کے کسی بھی کلپ کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے روک دیا، مودی اور اسکے کارندے بھارت کے علاوہ دنیا بھر سے اٹھنے والی تنقید کو بھی ہمیشہ چپ کروانے کے کوشش کرتے رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply