• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ترک بحریہ کا جنگی بحری جہاز ’’کنالیاڈا ‘‘ پاکستان پہنچ گیا

ترک بحریہ کا جنگی بحری جہاز ’’کنالیاڈا ‘‘ پاکستان پہنچ گیا

پاکستانی سمندری حدود میں آمد پر پاک بحریہ کے جہاز نے ترکیہ کے جہاز کو روایتی انداز میں خوش آمدید کہا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی بندرگاہ پہنچنے پر پاک بحریہ اور ترک سفارت خانے کے افسران نے ترک جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔

کراچی میں قیام کے دوران جہاز کے کمانڈنگ آفیسر پاک بحریہ کے فیلڈ کمانڈرز اور دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے،ملاقاتوں کے دوران دونوں ممالک کی بحریہ کے مابین باہمی دلچسپی کے پیشہ ورآنہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ، ترک وفد مزار قائد پر حاضری بھی دے گا ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے ترک بحریہ کے جہاز کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کی بحریہ کے مابین مضبوط اور درینہ تعلقات کا عکاس ہے ۔

Advertisements
julia rana solicitors

ایک نیوز

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply