• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پنجاب میں کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ،ملک بھر سے 9 ہلاکتیں رپورٹ

پنجاب میں کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ،ملک بھر سے 9 ہلاکتیں رپورٹ

پنجاب میں کانگووائرس کے پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے۔ تفصیلات کے مطابق دو مزید مریض کانگووائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں مریضوں کا تعلق چکوال سے تھا جو کہ بے نظیر بھٹو ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ پنجاب میں رواں سال کانگووائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 4 تک جا پہنچی ہے۔

چاروں مریضوں کی ہلاکت بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں رواں سال کانگو وائرس کے 13 مشتبہ کیسز سامنے آئے۔ ان میں سے چھ مریضوں میں کانگووائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھر سے رواں سال کانگو وائرس کے 41 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب سے 6، کے پی کے 5، سندھ 3 اور بلوچستان سے 27 کیسز سامنے آئے ہیں۔

ملک بھر سے 9 ہلاکتیں اب تک رپورٹ ہوئیں۔ جن میں 4 پنجاب سے 2 کے پی کے اور 3 بلوچستان سے رپورٹ ہوئیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply