• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • برطانیہ : ایئرپورٹ پر سکیورٹی اہلکاروں کا پاکستانی نوجوانوں پربہیمانہ تشدد

برطانیہ : ایئرپورٹ پر سکیورٹی اہلکاروں کا پاکستانی نوجوانوں پربہیمانہ تشدد

برطانیہ کے مانچسٹر ایئرپورٹ پر سکیورٹی اہلکاروں نے 2 پاکستانی نوجوانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر برطانیہ کے مانچسٹر ایئرپورٹ پر سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے 2 پاکستانی نوجوانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی، ویڈیو سامنے آنے کے بعد مسلمان کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس افسر زمین پر گرے ہوئے شخص کو ٹانگیں مار رہا ہے، زمین پر موجود شخص کے پاس ایک خاتون بھی بیٹھی تھی جو کہ غالباً اس شخص کی ماں بتائی جا رہی ہیں، تشدد کرنے والے دیگر پولیس افسر وہاں موجود لوگوں کو پیچھے ہٹنے کا کہتے رہے۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے ایک نوجوان پر تشدد کے دوران پولیس اچانک قریب بینچ پر بیٹھے شخص پر بھی چڑھ دوڑی اور اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا، واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے مانچسٹر سے منتخب رکن پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ پولیس نے شہری پر طاقت کا بے جا استعمال کیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے مانچسٹر ایئرپورٹ پر 2 نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی اطلاع پر مزید نفری کو طلب کیا گیا، واقعے کا علم ہے، تحقیقات شروع کر دی گئیں جبکہ تشدد کے واقعے میں ملوث 7 اہلکاروں کیخلاف کارروائی جاری ہے، 5 کو معطل کر دیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مانچسٹر ایئرپورٹ پر پاکستانی نوجوانوں پر پولیس تشدد کے معاملے پر برطانوی ہوم منسٹر آفس کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا، ڈیانا جونسن نے کہا کہ مانچسٹر ایئر پورٹ پر نوجوانوں پر تشدد کا دلخراش واقعہ پیش آیا، پولیس سے واقعے کی مکمل تفصیلات طلب کی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply